جامعہ عربیہ کے مفتی صاحب کو ونی سے عبدالمجید شیخ گلاب صاحب کی طرف سے سلام عرض ہے قبول ہو۔ نیچے لکھے ہوئے سوال کا جواب آپ سے طلب ہے امید ہے جلد سے جلد جواب دیں گے۔
وکیل یا ایڈوکیٹ جو جھوٹ کا سچ کرتے ہیں یہ مسجد کے متولی رہ سکتے ہیں یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
اگر وکیل صاحب علانیہ طور پر سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بتاتے ہیں تو انہیں کسی مسجد کا متولی بنانا جائز نہیں اور نہ انہیں متولی ہونے کا حق ہے۔ متولی بن گیا ہو تو اسے معزول کرنا واجب ، متولی دین دار صالح آدمی کو ہونا چاہیے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔