🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
جنازہ کا بیان

کافر و مرتد کے کفن و دفن کا حکم

🔖 SF-456 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 109 20 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
· از تاڑ پتری
❓
سؤال

مولا نا مولوی مفتی صاحب قبلہ دام ظلہ العالی دامت برکاتہ العالیہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :

ایک مسلمان عورت جو مسلمان کے گھر پیدا ہوئی اور ایک مسلمان کی بیوی بنی، پھر بیوہ ہو گئی۔ عالم بیوگی میں ممکن ہے کہ کچھ گناہگاریاں ہوئی ہوں، اس کے بعد وہ اپنے آپ کو ایک ہندو کے قبضہ میں دے دیا جو قوم فلاں سے تھا۔ مدت العمر اسی کے گھر میں رہی اور اسی کے زیر سایہ رہ کر مر گئی۔ اس کے مرجانے کے بعد مرنے والی کے نواسے جو اپنے کو مسلمان بتاتے ہیں اور وہ بھی جوان نواسوں کی نانی ہے یعنی میت کی بیٹی وہ بھی ایک ہندو مرد کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے تو مرنے والی کو مسلمان کے قبرستان میں دفن  کرنا چاہتے ہیں مگر مقامی مسلمانوں نے ان کے پورے حالات سے واقفیت رکھنے کی وجہ سے مانع ہوئے۔ دریافت طلب یہ بات ہے کہ ایسے کافر و مرتد میت کو مسلمان غسل دے کر نماز جنازہ سے مدفون کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اس مسئلہ کے لیے کیا حکم ہے از روئے قرآن وحدیث مطلع کیجئے ؟ فقط بینوا توجروا

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــاب

اگر اس عورت نے اپنے آپ کو کسی ہندو کے حوالے کر کے کفر بھی اختیار کیا ہے تب  تو بلا شبہ کافر و مرتد ہے نہ اسے شرعی طور پر غسل و کفن دیا جائے گا نہ نماز جنازہ پڑھی جائے گی، اور نہ مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔ لقوله تعالى: "وَ لَا تُصَلِّ عَلٰۤى اَحَدٍ مِّنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّ لَا تَقُمْ عَلٰى قَبْرِهٖ" (التوبة : 84) ان کافروں میں سے کوئی کبھی مر جائے تو نہ ان کی نماز جنازہ پڑھو اور نہ ان کی قبر پر کھڑے رہو۔ درمختار میں ہے: ” أَمَّا الْمُرْتَدُّ فَيُلْقَى فِي حُفْرَةٍ كَالْكَلْبِ“ (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي، ص 122، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، دار الکتب العلمیة بیروت)  یعنی مرتد کو ایک  گڑھے میں ڈال دیا جائے گا جیسے کتے کو ڈال دیا جاتا ہے۔ اگر اس کا کوئی قریبی رشتہ دار ہو تو وہ اسے غسل دے گا جس طرح نا پاک کپڑے کو دھویا جاتا ہے پھر اسے ایک کپڑے میں لپیٹ کر گڑھے میں ڈال دے۔ درمختار میں ہے:”فَيُغَسِّلُهُ غَسْلَ الثَّوْبِ النَّجَسِ وَيَلُفُّهُ فِي خِرْقَةٍ وَيُلْقِيهِ فِي حُفْرَةٍ“ (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي، ص 122، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، دار الکتب العلمیة بیروت) اور اگر اس نے کفر اختیار نہیں کیا ہے تو اس کو غسل  و کفن دیا جائے گا۔ اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ  یکم ؍جمادی الاخری ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ131
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-456

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب صلاة الجنازة
فصلفصل في تغسيل الميت
موضوعجنازہ کا بیان
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅