کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں :
وہ کون سی چیز ہے جو کھڑے ہو کر پینا سنت ہے؟ اگر کوئی شخص پانی یا چائے یا کوئی چیز پئے کھڑے ہو کر وہ سنت کے خلاف امر کر رہا ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهـــــــاب
زمزم شریف اور وضو کا بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا سنت ہے۔ اس کے علاوہ تمام چیزیں کھڑے ہو کر کھانا پینا خلاف سنت ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔