کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
تراویح یا غیر تراویح میں ختم قرآن کے وقت قل هو الله شریف کئی مرتبہ پڑھنا کیا بہتر ہے؟ بہت سے حفاظ کو دیکھا کہ ختم قرآن کے وقت میں تین مرتبہ قل هو الله شریف پڑھتے ہیں۔ یہ تعداد کا تعین کرنا کیسا ہے؟ بعض لوگ نے لکھا ہے کہ قل ھو اللہ شریف تین مرتبہ پڑھنا مکروہ ہے، کیا اس طرح لکھنا اچھا ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
مستحب ہے، مکروہ نہیں ۔ حدیث شریف میں ہے: سورہ اخلاص ثلث قرآن ہے (سنن الترمذي، ج 5، ص: 18، ابواب فضائل القرآن، سورة الاخلاص، الحدیث 2896)۔ تو تین مرتبہ پڑھنے میں پورے قرآن مجید کے ثواب ملنے کی امید ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔