کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں :
اگر کسی نے خود کشی کر لی تو قرآن خوانی و ایصال ثواب وغیرہ اس کے حق میں مفید اور باعث ثواب ہوگا یا نہیں؟ اور خود خوکشی کرنے والا بخشش کا مستحق ہے یا نہیں؟ توضیح فرمائی جائے۔ بینوا و توجروا۔ فقط والسلام
الجواب بعون الملك الوهـــاب
اصح قول یہی ہے کہ ایسا شخص مستحق ایصال ثواب ہے اور خدا کے رحم و کرم سے یہی امید کی جاتی ہے کہ اس کی مغفرت ہو جائے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔