🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

معطر ماکولات و مشروبات اور محرم

🔖 SF-105 👤 مفتی عبدالواجد قادری (مفتی اعظم ہالینڈ) 👁️ 156 15 May 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ۔۔۔۔

مکہ شریف میں بحالت احرام ایک معلم صاحب کی دعوت میں میں نے شرکت کی۔ دسترخوان پر نوع بنوع کھانے اور مشروبات چنے  ہوئے تھے جس کی زعفرانی ومشکی خوشبو دسترخوان کے علاوہ ماحول کو معطر کر رہی تھی حجاج کرام نے شکم سیر ہو کر کھایا پیا۔

تو سوال یہ ہے کہ ان خوشبو دار چیزوں کے استعمال سے محرم حضرات پر دم لازم ہوا یا نہیں ؟ اور عمداً کھایا پیا تو توبہ واجب ہوتی ہے یا نہیں ؟ ؟

✅
जवाब

الجواب بتوفيق الملك الوهاب

اگر مشروبات میں خوشبو ملا کر اسے پکایا گیا ہو تو اسکا حکم بھی پکائے ہوئے کھانوں کی طرح ہے محرم کےلئےاس کا  پینا جائز اور پینے والے محرم پردم یا صدقہ نہیں۔ اسی طرح جن کھانوں میں زعفران، عرق گلاب عرق کیوڑہ وغیرہ خوشبو ملایا گیا ہو اور پھر اسے  پکا لیا گیا ہو تو پکانے سے چونکہ اس کا وجود مختلط ہو کر ختم ہو گیا تو اب اس کے وجود کا اعتبار نہ رہا اور اس کا کھانا محرم کے لئے جائز و مباح ہو گیا۔ 

صورت مسئولہ میں جو خوشبو دار کھانا محرموں نے کھایا اس کی وجہ سے وہ شرعی مجرم نہیں ہوئے ، نہ ہی ان پر کوئی صدقہ وغیرہ واجب ہوا۔ مشروبات میں اگر پھلوں کا  جوس ہو یا پکایا ہوا مشروب ہو تواس کے لیے میں بھی کوئی حرج واقع نہیں ہوا۔  البتہ پھل یا اس کے جوز کا خوشبو کیلئے سونگھنا منع ہے لیکن کھانے پینے میں خوشبو لینا  مقصود نہیں ہوتا ہے اس لئے وہ شرعاً حرام نہیں ہے۔ 

شرح لباب مع ارشاد الساری ، فصل فی اكل الطیب و شربہ ص 212 میں ہے۔

الطيب اذا اخلطه بطعام قد طبخ فلاشیٔ علیه اتفاقاً يوجد ریحه اولا - لانه بالخلط والطبخ يصير مستهلكا فلا يعتبر وجوده اصلا

خوشبو اگر ایسے کھانے میں ملائی جسے پکا لیا گیا ہو تو اس کے کھانے سے بالا جماع محرم پر کوئی شئے لازم نہیں ہوگی خواہ اسکی خوشبو باقی ہو یا باقی نہ ہو۔ کیونکہ وہ ملنے اور پکنے کی وجہ سے ہلاک (ختم) ہو گئی اب اسکے وجود کا کوئی اعتبار نہ ہوگا۔

والله اعلم 

کتبہ: عبد الواجد قادری غفر لہ  خادم الافتاء اسلامک فونڈیشن نیدرلینڈ

۱۸/جمل ۱۴۱۹ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ یورپ [FE]
صفحہ332
مفتی مفتی عبدالواجد قادری (مفتی اعظم ہالینڈ)
نمبر SF-105

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
بابباب الجنايات في الحج
موضوعحج
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅