کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :
حافظ عبد الغنی صاحب مومن پورہ ناگپور کچھیان مسجد میں تراویح پڑھاتے تھے ان کے بارے میں کچھ لوگوں کو شبہ ہوا کہ وہ وہابی ہیں تو سنی نے ان سے ایک تحریر دے کر جواب مانگا، تو انہوں نے جو تحریری جواب دیا ہے وہ اس استفتاء کے ساتھ منسلک ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ حافظ صاحب مذکور کے پیچھے تراویح پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
صورت مسئولہ میں حافظ صاحب کی تحریر ثابت کر رہی ہے کہ وہ سنی صحیح العقیدہ ہیں لہذا ان کے پیچھے تراویح پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہاں اگر ان کا عمل اس تحریر کے خلاف ہو تو البتہ اس وقت وہ قابل امامت نہیں رہیں گے۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔