🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الشتی

مردے سنتے ہیں،”لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى“کے ذریعے اعتراض کا جواب

🔖 SF-513 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 110 06 Sep 2026 ⏱️ 13 منٹ مطالعہ
المستفتی  نذیر احمد خان · از اسمعیل کا رہ بلڈنگ تلک ورڈ مقام عمر کھیٹر
❓
सवाल

محترمی و مکرمی مولانا مفتی عبدالرشید صاحب جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور  السلام علیکم ورحمۃ اللہ

براہ کرم مندرجہ ذیل مسئلہ کی طرف توجہ فرمائیں اور قرآن وحدیث سے ثابت کیجئے کہ جائز ہے یا نا جائز ؟ ایک روز میں ایک میت میں شریک تھا، میت کو دفن کرنے کے بعد ایک صاحب نے میت کے سرہانے کھڑے ہوکر پورے لوگوں کے سامنے از ”الٓمّٓ“ تا   ”مُفْلِحُوْنَ“ تلاوت فرمائی، اس کے بعد پائنتی سے کھڑے ہوکر ”اٰمَنَ الرَّسُوْلُ “ سے آخر سورۃ تک تلاوت کی۔ قبروں پر تلاوت کرنا شاید شافعی مسلک ہے مگر موصوف حنفی ہیں۔ اس کے بعد موصوف سرہانے بیٹھ کر قبر پر ہاتھ رکھ کر فرماتے ہیں: اے شمشیر خان ! ( میت کا نام ) اب ہم تجھے چھوڑ کر جا رہے ہیں ، ابھی تھوڑی دیر بعد منکر نکیر آئیں گے اور تجھ سے پوچھیں گے ”من ربك“ تیرا رب کون ہے؟ تو کہنا میرا رب اللہ ہے۔ اور کہیں گے "ما دينك“  تمہارا دین کیا ہے؟ تو کہنا میرا دین اسلام ہے۔ اس کے بعد تیرے سامنے حضور  صلی اللہ علیہ وسلم   کی شباہت پیش کی جائے گی تو فوراً کہنا یہ میرے حضور مقبول  صلی اللہ علیہ وسلم   ہیں اور اب آرام کرنا ۔ وہ صاحب اور مزید فرماتے ہیں کہ مردہ مرتا نہیں ہے، زندوں کی سب باتیں سنتا ہے۔ ہم نے تو سورہ روم رکوع : ۵ میں دیکھا ہے کہ مردوں کو تم سنا نہیں سکتے اور سورہ فاطر رکوع : ۳ میں تو صاف لکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم   انہیں سنا نہیں سکتے جو قبروں میں مدفون ہیں۔ براہ کرم آپ اپنے فتوی سے ہماری الجھنیں دور کیجئے ۔ فقط والسلام

✅
जवाब

الجواب بعون الملك الوهـــاب

حدیث شریف میں ہے: ” لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ.“ (مشكاة المصابيح،  ج:1 ، ص: 508، کتاب الجنائز/ صحيح مسلم، ج 2، ص 631، كتاب الجنائز، باب تلقين الموتى لا إله إلا الله، الحدیث : 916) اپنے مردوں کو  لا الہ الا اللہ کی تلقین کرو۔ اس حدیث کے دو معنی ہو سکتے ہیں ایک تو یہ کہ جو مر رہا ہو اس کو کلمہ کی تلقین کرو ۔ دوسرے یہ کہ جو مر چکا ہو اس کو کلمہ سکھاؤ۔ پہلا معنی مجازی اور دوسرا معنی حقیقی ہے۔ اور بلا وجہ معنی مجازی مراد لینا ٹھیک نہیں ۔ لہذا حدیث کا مطلب یہ ہوا کہ اپنے مردوں کو کلمہ کی تلقین کرو اور کلمہ کی تلقین بعد از دفن ہی ہو سکتی ہے۔چنانچہ  فتاوی شامی، جلد اول،  باب الدفن، بحث تلقین بعد المیت  میں ہے: ”أَمَّا عِنْدَ أَهْلِ السُّنَّةِ فَالْحَدِيثُ أَيْ «لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لَا إلَهَ إلَّا الله» مَحْمُولٌ عَلَى حَقِيقَتِهِ لِأَنَّ الله تَعَالَى يُحْيِيهِ عَلَى مَا جَاءَتْ بِهِ الْآثَارُ وَقَدْ رُوِيَ عَنْهُ «أَنَّهُ أَمَرَ بِالتَّلْقِينِ بَعْدَ الدَّفْنِ فَيَقُولُ: يَا فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ اُذْكُرْ دِينَك الَّذِي كُنْت عَلَيْهِ۔“ (رد المحتار، ج 2، ص 191، باب الدفن، بحث تلقین بعد الميت) اہلِ سنت کے نزدیک یہ حدیث " لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ" اپنے حقیقی معنی پر محمول ہے۔ اور حضور  صلی اللہ علیہ وسلم  سے روایت ہے کہ آپ نے دفن کے بعد تلقین کاحکم دیا پس قبر پر کہے اے  فلاں بن فلاں تو اس دین کو یا د رکھ جس پر تھا۔  شامی میں اسی جگہ ہے: ” وَإِنَّمَا لَا يُنْهَى عَنْ التَّلْقِينِ بَعْدَ الدَّفْنِ لِأَنَّهُ لَا ضَرَرَ فِيهِ بَلْ نَفْعٌ فَإِنَّ الْمَيِّتَ يَسْتَأْنِسُ بِالذِّكْرِ عَلَى مَا وَرَدَ فِي الْآثَارِ“ (رد المحتار، ج 2، ص 191، باب الدفن، بحث تلقین بعد الميت) دفن کے بعد تلقین سے منع نہیں  کرنا چاہیے۔ کیوں کہ اس میں کوئی ضرر نہیں بلکہ اس میں میت کا فائدہ ہے کہ وہ ذکر الہی سے انس حاصل کرتی ہے۔ جیسا کہ حدیثوں میں ہے۔

  رہا یہ سوال کہ قبر کے پاس قرآن پڑھنا تو یہ صرف شافعی کے یہاں نہیں بلکہ حنفی کے یہاں بھی جائز ہے۔ فتاوی قاضی خاں اور فتاوی عالمگیری میں ہے:  ”وَإِنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ عِنْدَ الْقُبُورِ إنْ نَوَى بِذَلِكَ أَنْ يُؤْنِسَهُ صَوْتُ الْقُرْآنِ فَإِنَّهُ يَقْرَأ “ (الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير(ت ١١١٨)، ج 5، ص 350، كتاب الكراهية، الباب السادس عشر في زيارة القبور وقراءة القرآن في المقابر، دار الفكر بيروت) مقابر کے پاس قرآن پڑھنے سے اگر یہ نیت ہے کہ قرآن کی آواز سے مردہ کا جی بہلائے تو بے شک پڑھے اس عبارت سے قبر کے پاس مطلقاً قرآن کا پڑھنا ثابت ہوا۔

رہا ”الٓمّٓ“ سے ”مُفْلِحُوْنَ“   تک اور”اٰمَنَ الرَّسُوْلُ “سے آخر سورہ تک پڑھنا تو اس کے بارے میں حدیث ناطق ، طبرانی میں عبدالرحمن علا بن عجلان روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد علا نے فرمایا: ”يَا بُنَيَّ إذَا أَنَا مِتَّ فَأَلْحِدْنِي، فَإِذَا وَضَعْتَنِي فِي لَحْدِي، فَقُلْ: بِسْمِ اللهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللهِ، ثُمَّ شِنَّ عَلَيَّ التُّرَابَ شَنًّا، ثُمَّ اقْرَأْ عِنْدَ رَأْسِي بِفَاتِحَةِ الْبَقَرَةِ، وَخَاتِمَتِهَا فَإِنِّي سَمِعْت رَسُولَ اللهِ ﷺ يَقُولُ ذَلِكَ۔“ (نصب الراية – الجمال الزيلعي (ت ٧٦٢)، ج 2، ص 302، كتاب الصلاة، فصل في الدفن، مؤسسة الريان بيروت - لبنان)  اے میرے بیٹے جب میں وفات پا جاؤں تو مجھے لحد میں دفن کرنا اور جب مجھے لحد میں رکھے تو”بِسْمِ اللهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللهِ “ کہنا پھر آہستہ آہستہ مٹی ڈالنا پھر میرے سرہانے سورہ بقرہ کا شروع ( یعنی ”اَلْحَمْدُ“  سے ”مُفْلِحُوْنَ“تک)  اور آخر میں ” اٰمَنَ الرَّسُوْلُ“سے پڑھنا کہ میں نے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کو یہ فرماتے سنا۔ مشکوۃ شریف کی ایک اور حدیث حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے: ”قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:"إِذَا مَاتَ أَحَدُكُمْ فَلَا تَحْبِسُوهُ، وَأَسْرِعُوا بِهِ إِلَى قَبْرِهِ  ، وَلْيُقْرَأْ عِنْدَ رَأْسِهِ فَاتِحَةُ الْبَقَرَةِ، وَعِنْدَ رِجْلَيْهِ بِخَاتِمَةِ الْبَقَرَةِ “ (مشكاة المصابيح – الخطيب ولي الدين التبريزي (ت ٧٤١)، ج 1، ص 538، كتاب الجنائز، باب دفن الميت،الفصل الثالث، الحديث: 1717،المكتب الإسلامي - بيروت)  یعنی حضرت عبداللہ بن عمر نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کو فرماتے سنا کہ جب تم میں کا کوئی مر جائے تو اس کو اپنے گھر میں نہ روکو اور اس کو اس کی قبر کی طرف جلدی لے جاؤ۔ اور چاہیے کہ اس کے سرہانے سورہ بقرہ کا شروع (یعنی ”الٓمّٓ“ سے ”مُفْلِحُوْنَ“) اور آخر میں ” اٰمَنَ الرَّسُوْلُ“ تاختم پڑھے۔ ان احادیث اور فقہا احناف کی عبارتوں سے واضح ہو گیا کہ تلقین موتی اور قبر کے پاس قرآن پاک پڑھنا جائز اور باعث ثواب ہے۔

لیکن سوال کا آخری حصہ کہ قبور والے سنتے نہیں اور ثبوت سورہ روم اور سورہ فاطر کی آیتیں تو اس کا مختصر جواب یہ ہے : سماعِ موتی سے متعلق حدیثیں مشہور ہیں ۔ مثال کے طور پر طبرانی کی مذکورہ بالا حدیث کا وہ جز کہ ”مجھ پر آہستہ آہستہ مٹی ڈالنا“ ثبوت ہے اس بات پر کہ مٹی کی آواز کو صاحب قبر سنتے ہیں، چناں چہ حضرت شیخ مولانا عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اشعۃ اللمعات شرح مشکوۃ میں اس حدیث کے تحت لکھتے ہیں ” و ایں اشاره است بآں کہ میت احساس می کند دردناک می شود باآں  چه دردناک می شود بآں زندہ“ (لمعات التنقيح في شرح مشكاة المصابيح – عبد الحق الدهلوي (ت ١٠٥٢)، ج 4، ص : 176، كتاب الجنائز، باب دفن الميت،الفصل الثالث، الحديث: 1717،  دار النوادر، دمشق - سوريا)   یعنی اس سے اشارہ ہے کہ میت کو احساس ہوتا ہے۔ اور تکلیف ہوتی ہے۔ دوسری حدیث امام عقیلی حضرت ا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں: ”قَالَ أَبُو رَزِينٍ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ طَرِيقِي عَلَى الْمَوْتَى فَهَلْ مِنْ كَلَامٍ أَتَكَلَّمُ بِهِ إِذَا مَرَرْتُ عَلَيْهِمْ؟ قَالَ: «قُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْقُبُورِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُؤْمِنِينَ، أَنْتُمْ لَنَا سَلَفٌ وَنَحْنُ لَكُمْ تَبَعٌ، وَإِنَّا إِنَّ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ»، قَالَ: أَبُو رَزِينٍ يَا رَسُولَ اللهِ يَسْمَعُونَ؟ قَالَ: «يَسْمَعُونَ وَلَكِنْ لَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يُجِيبُوا»“ (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح – الملا على القاري  (ت ١٠١٤)، ج 4، ص 1259، كتاب الجنائز، باب زيارة القبور، دار الفكر، بيروت - لبنان) ابورزين رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ میرا راستہ مقابر پر سے ہے، کوئی ایسا کلام ہے کہ میں ان کے پاس گزروں تو کہا کروں۔ فرمایا : یوں کہو ”سلام تم پر اے مسلمان قبر والو تم ہمارے آگے ہو اور ہم تمہارے پیچھے ، اور ہم ان شاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں “۔ ابور زین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ مردے بھی سنتے ہیں؟ فرمایا : سنتے ہیں ، مگر جواب نہیں دے سکتے۔ مسلم شریف کی ایک اور حدیث ہے: إِنَّ الْمَيِّتَ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ، إِنَّهُ لَيَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِمْ إِذَا انْصَرَفُوا “  (صحيح المسلم  – مسلم  (ت ٢٦١)، ج 4، ص 2201،كتاب الجنة، وصفة نعيمها وأهلها، الحديث : 2870) جب مردہ قبر میں رکھ دیا جاتا ہے اور لوگ واپس آنے لگتے ہیں تو ان کے جوتوں کی آواز کو سنتا ہے۔  بدر میں جب کفار مکہ مارے گئے اور ان سبھوں کو ایک کنویں میں ڈال دیا گیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم   نے تین روز کے بعد اس کنویں پر تشریف لے جا کر فرمایا : اے فلاں فلاں کے بیٹے ! کیا تم نے حق پایا وہ وعدہ جو تم سے اللہ و رسول نے کیا تھا؟ میں نے حق پایا وہ وعدہ جو میرے رب نے میرے ساتھ کیا تھا۔ اس پر سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ لی کہ ہم آپ ایسوں کو مخاطب کر رہے ہیں جن میں روحیں نہیں ہیں؟ فرمایا: "وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ، وَلَكِنَّهُمْ لَا يَقْدِرُونَ أَنْ يُجِيبُوا “ (صحيح المسلم – مسلم  (ت ٢٦١)، ج 4، ص 2203،كتاب الجنة، وصفة نعيمها وأهلها، الحديث : 2874) قسم ہے اس کی جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں جو فرما رہا ہوں ، اسے تم اس سے زیادہ نہیں سنتے مگر وہ جواب دینے کی طاقت نہیں رکھتے ۔

ان احادیث سے واضح ہو گیا کہ صاحب قبر سنتے ہیں آیت مستفسرہ میں ” اسماع موتی کی نفی ہے نہ کہ سماع موتی “ کی۔  یعنی سنانے کی نفی ہے نہ کہ سننے کی۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے دوسری آیت ”اِنَّكَ لَا تَهْدِیْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَ لٰـكِنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ“ (القصص: ۵۶) جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ہدایت نبی کی طرف سے نہیں بلکہ خدا کی طرف سے ہے۔ سورۂ فاطر کی وہ آیت جو سماع موتی کی نفی میں پیش کی گئی ہے اس میں "مَنْ" سے مراد کفار، اور قبور سے مراد جسم ہے۔ مطلب یہ کہ اے محبوب تم مردہ  دل کا فر کو نہیں سنا سکتے ۔ تفسیر جلالین میں اسی آیت ” وَ مَاۤ اَنْتَ بِمُسْمِـعٍ مَّنْ فِی الْقُبُوْرِ“ کی بحث یوں کی گئی ہے: ” أي: الكُفَّارَ، شَبَّهَهُم بالمَوتى فَلَا يجيبون“ (تفسیر الجلالین، ج 1، ص 547 ) اے محبوب! تم ان کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں ۔ یعنی کفار کو اور کفار کو مردوں سے تشبیہ دی گئی ، اس لیے کہ وہ حق کو قبول نہیں کرتے۔ اسی کے حاشیہ پر مدارک سے نقل ہے: ”شبّه الكفار بالموتى، حيث لا ينتفعون بمسموعهم“  (تفسیر الجلالین، ج 1، ص 547 )  یعنی کفار کو مردوں سے تشبیہ دی گئی ہے۔ اس لیے کہ وہ سنی ہوئی باتوں سے نفع نہیں اٹھاتے ۔ آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے محبوب تم ان کافروں کا لالچ نہ کرو کہ یہ ایمان لے آئیں گے۔ کیوں کہ ان کے قلوب مردہ ہو چکے ہیں اس لیے وہ تمہاری نصیحتوں کو نہیں سنتے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۲۰ ؍ذو القعده ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ330
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-513

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعکتاب الشتی
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅