بہشتی زیور میں لکھا ہے، کہ زید اپنی بیوی کی بجائے غلطی سے لڑکی کو شہوت سے ہاتھ لگائے تو بیوی مرد پر حرام ہو جاتی ہے، مرد کو چاہئے کہ طلاق دیدے اگر مرد طلاق نہ دے تو بیوی اس کی دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے، یا نہیں، اگر نہیں کر سکتی ہے تو حرام کا کہنا بہشتی زیور۔ یہ سلسلہ ٹھیک ہے یا نہیں اگر ٹھیک ہے تو کونسی حدیث یا آیت سے ثابت ہے؟
حرمت مصاہرت جس طرح وطی سے ہوتی ہے اسی طرح شہوت کے ساتھ چھونے سے بھی ہو جاتی ہے، چھونا قصداً ہو یا غلطی سے ہو یا مجبوراً ہر حالت مصاہرت ثابت ہو جائے گی ، حرمت ثابت ہو جانے کے بعد مرد و عورت کو جدارہنا اور نکاح کرنا فرض ہے، مگر خود بخود نکاح فسخ نہیں ہوگا۔ جب تک شوہر متارکہ نہ کرے بعد متارکہ عدت گزرے بغیر نکاح جائز نہیں ہوگا، لہذا صورت مسئولہ میں اگر مرد نے اپنی لڑکی کو شہوت کے ساتھ چھوا ہے تو اس ۔لڑکی کی ماں اس مرد پر ہمیشہ کے لئے حرام ہے، اور اس مرد پر فرض ہے کہ اس عورت سے جدائی کرے بغیر متارکہ کہے، اور بغیر عدت گزارے وه عورت دوسری جگہ نکاح نہیں کر سکتی ، متارکہ کی صورت یہ ہے مثلاً شوہر اپنی بیوی سے کہے کہ میں نے تیرا راستہ خالی کر دیا، میں نے تجھے چھوڑ دیا، میں نے طلاق دے دی، اور حرمت کا مطلب یہ ہے کہ وه عورت مرد کے نکاح میں ہمیشہ کے لئے نہیں آسکتی ۔ والله تعالی و رسولہ الا علیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔