🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نکاح

کیا بیوی کا دودھ پینے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

🔖 SF-503 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 108 03 Sep 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ:

 اگر کوئی شخص شوق محبت سے اپنی منکوحہ کے پستان منہ میں ڈالے اور شیر اس سے بہہ کر حلق سے نیچے اترجائے تو کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

✅
जवाब

دو سال بلکہ ڈھائی سال کے اندر کوئی لڑکا اور لڑکی کسی عورت کا دودھ پی لے تو جس عورت کا دودھ پیا ہے، وه رضائی ماں اور جس نے پیا ہے وه رضائی اولاد ہے، اور اس مدتِ رضاعت کے بعد اگر کوئی شخص کسی عورت کا دودھ پئے تو اس کا دودھ پینے سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوتی اور رضاعت کا رشتہ ثابت نہیں ہوتا اگر کوئی اپنی عورت کا دودھ پی لے تو یہ فعل یعنی اپنی عورت کا دودھ پینا شرعاً منع ہے، گناه ہے مگر اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا ، صورت مذکوره سے جس شخص کے حلق میں اس کی بیوی کے پستان میں سے دودھ چلا گیا ہے خواه شوہر کے اسکے پستان چوسنے سے یا بغیر چوسنے کے اس سے  نکاح نہیں ٹوٹتا ، وه عورت اس شوہر مذکور کی بیوی ہے، بیوی کا دودھ پینا شرعاً منع ہے، گناه شدید ہے، جو ایسا کرے اس پر تو بہ لازم ہے۔  والله تعالیٰ ورسوله الاعلیٰ اعلم۔

نوٹ : ایک لڑکی دس سال کی ہے اس کے پستان سے دودھ اتر آیا دوسرے شخص کا لڑکا تقریبا پونے دو سال کا ہے،کسی وجہ سے اس لڑکے کے باپ نے اس دس سالہ لڑکی  سے اپنے پونے دو سالہ لڑکے کا نکاح کر دیا، نکاح ہونے کے بعد اس لڑکے نے اتفاقا اس دس سالہ منکوحہ بیوی کا دودھ پی لیا تو اس صورت میں وه دس سالہ لڑکی اپنے پونے  دو سالہ عمر والے شوہر پر حرام ہو جا ئے گی ، کیونکہ اس لڑکے نے مدت رضاعت کے اندر اپنی بیوی کادودھ پیا ، لہذا وه لڑکا اس عورت کا رضاعی بیٹا ہو گیا۔ اور وه لڑکی اس لڑکے کی رضاعی ماں بن گئی ، لہذا وه عورت اپنے شوہر پر حرام ہو گئی۔

 والله تعالیٰ ورسوله الاعلیٰ اعلم۔

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
صفحہ116
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-503

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب النكاح
موضوعنکاح
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅