کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ:
اگر کوئی شخص شوق محبت سے اپنی منکوحہ کے پستان منہ میں ڈالے اور شیر اس سے بہہ کر حلق سے نیچے اترجائے تو کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟
دو سال بلکہ ڈھائی سال کے اندر کوئی لڑکا اور لڑکی کسی عورت کا دودھ پی لے تو جس عورت کا دودھ پیا ہے، وه رضائی ماں اور جس نے پیا ہے وه رضائی اولاد ہے، اور اس مدتِ رضاعت کے بعد اگر کوئی شخص کسی عورت کا دودھ پئے تو اس کا دودھ پینے سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوتی اور رضاعت کا رشتہ ثابت نہیں ہوتا اگر کوئی اپنی عورت کا دودھ پی لے تو یہ فعل یعنی اپنی عورت کا دودھ پینا شرعاً منع ہے، گناه ہے مگر اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا ، صورت مذکوره سے جس شخص کے حلق میں اس کی بیوی کے پستان میں سے دودھ چلا گیا ہے خواه شوہر کے اسکے پستان چوسنے سے یا بغیر چوسنے کے اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا ، وه عورت اس شوہر مذکور کی بیوی ہے، بیوی کا دودھ پینا شرعاً منع ہے، گناه شدید ہے، جو ایسا کرے اس پر تو بہ لازم ہے۔ والله تعالیٰ ورسوله الاعلیٰ اعلم۔
نوٹ : ایک لڑکی دس سال کی ہے اس کے پستان سے دودھ اتر آیا دوسرے شخص کا لڑکا تقریبا پونے دو سال کا ہے،کسی وجہ سے اس لڑکے کے باپ نے اس دس سالہ لڑکی سے اپنے پونے دو سالہ لڑکے کا نکاح کر دیا، نکاح ہونے کے بعد اس لڑکے نے اتفاقا اس دس سالہ منکوحہ بیوی کا دودھ پی لیا تو اس صورت میں وه دس سالہ لڑکی اپنے پونے دو سالہ عمر والے شوہر پر حرام ہو جا ئے گی ، کیونکہ اس لڑکے نے مدت رضاعت کے اندر اپنی بیوی کادودھ پیا ، لہذا وه لڑکا اس عورت کا رضاعی بیٹا ہو گیا۔ اور وه لڑکی اس لڑکے کی رضاعی ماں بن گئی ، لہذا وه عورت اپنے شوہر پر حرام ہو گئی۔
والله تعالیٰ ورسوله الاعلیٰ اعلم۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔