زید کا عقیده ہے کہ مراتب صحابہ علی ترتیب الخلافہ ہیں، لیکن چند ایسی خصوصیات اور فضیلتیں ہیں جن کی بنا پر حضرت علی المرضیٰ کرم الله وجہ الکریم دیگرصحابہ کبار سے ممتاز واعلیٰ ہیں، جیسے ایک صحابی میں جزوی فضیلت ہوتی ہے، وه اس جزوی فضیلت کے لحاظ سے نرالی اور ممتاز شان کا مالک ہوتا ہے، یہاں تک کہ وه اس جزوی فضیلت میں وه صحابی شیخین کریمین رضی الله تعالی عنہما سے بھی افضل ہوتا ہے، چہ جائیکہ دوسرے صحابہ کبار، مثال کے طور پر حضرت خزیمہ انصاری رضی الله تعالیٰ عنہ کہ من شھد الھ الخزیمة فھو حسبھ اسی طرح سید نا علی المرتضی کرم الله وجہ الکریم میں بھی چند ایسی خصوصیات جزئیہ ہیں کہ ان جزئیات میں وه تمام صحابہ کبار سے ممتاز وافضل ہیں، وه جزئیات کسی دوسرے صحابی میں نہیں پائی جاتیں کہ آنحضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ الزہرا سیدة النساء علیہا السلام کو مخاطب کر کے فرمایا کہ میں اور تو اور علی اور حسن اور حسین ایک مکان اور ایک مقام ہونگے ، جس کو مظاہر حق والے نے جلد چہارم صفحہ 144 باب مناقب اہل بیت مطبع مجیدی کانپور میں نقل کیا ہے جس کی تائید امام تاج الدین سبکی رحمۃ الله علیہ نے فرمائی ہے، اور حضور علیہ السلام کا عم زاد بھائی ہونا حسنین علیہما السلام کا باپ ہونا آپ کا خلیفہ ہونا وغیره ذٰلک اور زیدان خصوصیات کی وجہ سے حضرت علی المرتضی کرم الله وجہ الکریم کو شیخین کریمین رضی الله تعالیٰ عنہما پر فضیلت جزوی ثابت کرتا ہے۔ اب مطلب امر یہ کہ ایسی عقیدت کی وجہ ت زید دائره اہلسنت و جماعت سے خارج ہو سکتا ہے، یا نہ اور بر تقدیر اثبات ایسے شخص کو کا فرو بے دین کہنا کیسا ہے، بینوا توجروا۔
کسی صحابی کو دوسرے سائر الصحابہ رضی اللہ عنہم پر جزوی فضیلت دینے سے زید سنیت کے دائره سے خارج نہیں ہوتا ، ہاں اگر زید حضرت علی کرم الله وجہ الکریم کو کلی طور پر شیخین رضی الله تعالیٰ عنہما پر فضیلت دیتا تو تب وه تفضیلہ شیعہ ہوتا ، اسے کافر کہنے والا خود کا فر ہے، فقط
محمد عبد الغفور ہزاروی عفی عنہ خطیب وزیر آباد
بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں بعض فضیلتیں ہیں جن کی وجہ سے وه ایک دوسرے سے ممتاز ہیں، جیسا کہ سوال میں پیش کرده مثال کہ حضرت حزیمہ رضی الله تعالٰی عنہ کو تنہا ان کی گواہی دو مردوں کے برابر تھی ، ایسے ہی حضرت عثمان رضی الله تعالیٰ عنہ کو آپ کے نکاح میں نبی صلی الله علیہ وسلم کی دو شہزادیاں یکے بعد دیگرے آئیں، اور یہ شرف کسی نبی کے کسی امتی کو حاصل نہ ہو ، اس کی وجہ سے آپ کا لقب ذوالنورین مشہور ہوا، حضرت زید صحابی رضی الله تعالیٰ عنہ کا نام پاک صراحتا قرآن مجید میں مذکور ہوا کہ کسی اور صحابی کا نام قرآن مجید میں صراحت نہیں لیا گیا ، حضرت حنظلہ رضی الله تعالی عنہ کو ملائکہ کرام علیہم السلام نے غسل دیا ، آپ غسیل ملائکہ کے نام سے مشہور ہوئے ، ممتاز ہوئے ، حضرت جعفر طیار رضی الله تعالیٰ عنہ جو حضرت علی کرم الله وجہ کے بھائی ہیں ، پَر عطا ہوئے کہ آپ فرشتوں کے ساتھ جنت میں اڑتے ہیں، آپ جعفر طیار کے نام سے مشہور و معروف ہوئے، علی ہذا القیاس۔
صحابہ کرام رضی الله تعالٰی عنہم میں جزوی فضیلتیں ہیں جو کسی دوسرے اور صحابی میں نہیں ایسے ہی مولائے کائنات مولی علی شیر خدا رضی الله تعالیٰ عنہ میں بعض فضیلتیں ہیں جو کسی اور صحابی میں نہیں، مگر فضیلت کلی ملطقہ تمام صحابہ پر بلکہ تمام نبیوں کے امتیوں پر حضرت سیدنا ابو بکر صدیق اکبر و حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی الله تعالی عنہما کو ہے، یہ اہلسنت کا عقیده ہے، زید کا یہ عقیده اہلسنت و جماعت کے مطابق ہے صرف اس عقیده کی وجہ سے اس کو کافر کہنا سخت جرات و جہالت ہے، جو اس عقیده کی وجہ سے اسکو کافر کہے، وه مذہب اہلسنت کے عقیدے سے ناواقف ہے، صریح حدیث کے موافق اور فقہا کرام رحمہم الله تعالیٰ کی تصریحات کے مطابق کسی مسلمان کو بغیر وجہ شرعی کافر کہنے والا خود کافر ہو جاتا ہے، الله تعالی مذہب حق مذہب اہلسنت و جماعت پر قائم رہنے کی توفیق دے، اور اسی مذہب حق اہلسنت و جماعت پر خاتمہ کرے، والله تعالی و رسولہ الاعلیٰ اعلم۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔