🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نماز

لاؤڈ اسپیکر پر اقتدا کا حکم

🔖 SF-263 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 176 21 Jul 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
سوال

مسئله : از : متولی و وزیر مسجد جام نگر

جناب مفتی صاحب کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :

(1) کسی شہر کی بڑی مسجد جس میں نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے مائیک ( لاؤڈ اسپیکر ) لگایا گیا اور امام صاحب کو سب لوگ دیکھ سکتے ہیں اور پہچان بھی سکتے ہیں۔ ایسی نماز جائز ہے یا نہیں؟

(2) امام صاحب جماعت کو نماز اس طرح پڑھائیں جس میں قرأت ، رکوع اور سجدے کی تسبیحات کی آواز بذریعہ لاؤڈ اسپیکر سنائی دیتی ہو تو اس طرح کی نماز ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اوپر کے سوالوں کے جوابات از راہ کرم ارسال فرما کر مشکور فرمائیں ۔ فقط

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهــــــــــاب

(1) لاؤڈاسپیکر سے امام کی اپنی نماز ہو جائے گی ان مقتدیوں کی نہ ہوگی جو لاؤڈ اسپیکر کی آواز پر رکوع سجود کریں گے۔

(2) لاؤڈ اسپیکر نہ مکبر ہے جس کی آواز پر رکوع و سجود کیے جائیں اور نہ امام جس کی اقتدا کی جائے ، بلکہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز صدائے بازگشت ہے جو جنگلوں اور پہاڑوں وغیر ہما سے از خود یا کسی آواز دینے والے کی آواز پر جوابا آتی ہے۔ فقہائے کرام نے صدائے بازگشت کا اعتبار نہیں کیا ہے۔ مراقی الفلاح  وغیرہ میں ہے: ولا تجب بسماعها من الصدى، وهو ما يجيب مثل صوتك في الجبال والصحاري ونحوه (مراقي الفلاح شرح متن نور الإيضاح، ج 1، ص 186، کتاب الصلاة،  باب سجود التلاوة) طحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے: الصوت الذي يسمعه المصوت عقب صياحه راجعا إليه من جبل أو بناء مرتفع  فإنه لا إجابة في الصدى وإنما هو محاكاة( حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح، ج 1، ص 486،  کتاب الصلاة،  باب سجود التلاوة، دار الكتب العلمية بيروت)  یعنی اگر پہاڑوں یا جنگلوں سے آیت سجدہ کی آواز آئے تو اس آواز پر سجدہ تلاوت واجب نہیں ۔ چوں کہ نہ اس میں اہلیت ہے نہ بعینہ تالی کی آواز ہے بلکہ یہ حکایت ہے۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی

جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور، ۵  شعبان المعظم ۱۳۹۲ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ117
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-263

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب صفة الصلاة
موضوعنماز
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅