کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں :
مسجد کے قبلہ ( محراب ) میں زمین سے ایک فٹ یا اس سے کچھ کم زیادہ فاصلہ پر قرآن شریف کی آیات وغیرہ لکھی جائیں تو وہاں پر امام نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں اور وہ نماز ہوگی یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهاب
اگر امام نے لکھی ہوئی آیت کے پڑھنے کا قصد کیا ہے تو نماز نہیں ہوگی ۔ ورنہ ہو جائے گی۔ پھر یہ کہ مسجد کی دیوار پر یا محراب پر قرآن پاک کا لکھنا جب کہ اس کے گرنے کا احتمال ہو تو مستحسن نہیں۔ عالمگیری میں ہے: ” وَلَيْسَ بِمُسْتَحْسَنٍ كِتَابَةُ الْقُرْآنِ عَلَى الْمَحَارِيبِ وَالْجُدَرَانِ لِمَا يُخَافُ مِنْ سُقُوطِ الْكِتَابَةِ وَأَنْ تُوطَأَ “ (الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (ت ١١١٨)، ج 1، ص 109، كتاب الصلاة، الفصل الثاني فيما يكره في الصلاة وما لا يكره، المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر) ہاں اگر گرنے کا احتمال نہ ہو تو پھر بھی اتنے نیچے حصے پر لکھنا مکروہ ہے جتنے حصے پر عموماً نماز میں نظر جاتی ہے۔ اور اگر او پر کولکھا جائے تو کوئی حرج نہیں۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔