کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ
بیرون ممالک بھیجنے والے افراد کی (ایجنٹنگ ) پیش قدمی ورہنمائی کرنے میں حاصل شدہ رقم سے حج کرنا کیسا ہے ؟
المستفتی: مولانا اکبر علی رضوی، خادم مدرسہ فیض العلوم ، دھنوجی خرد فاضل نگر، کشتی نگر
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
بیرون ممالک جانے والے افراد کی ایجنٹنگ میں حاصل شدہ رقم سے حج کرنا جائز و درست ہے کہ وہ اجیر مشترک ہوتے ہیں اور کام پر مزدوری لیتے ہیں جو جائز ہے ایسا ہی فتاوی رضویہ ج ۸ ص ۱۷۵ پر ہے۔ لہذا ان کا اس کمائی سے زیارت حرمین شریفین کو جانا جائز ودرست ہے ۔ درمختار فوق ردالمحتار "باب ضمان الاجير “ میں ہے:
مشترك من يعمل لا لواحد كالخياط ونحوه أو يعمل له عملاً غير موقت ولا يستحق المشترك الاجر حتى يعمل كالقصار ونحوه.. ملخصاً ( ج:6ص 88) واللہ تعالی اعلم
الجواب صحیح : محمد نظام الدین رضوی برکاتی
الجواب صحیح: محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
كتبه : غلام احمد رضا
۲۹ ذی القعده ۱۴۲۸ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔