🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

بسّی میں شرکت کیسی ہے؟ اور اس پیسہ سے حج کرنا کیسا ہے ؟

🔖 SF-128 👁️ 177 24 May 2026 ⏱️ 6 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسائل میں کہ۔۔۔۔

 بکر جو کہ غیر مسلم ہے اس نے رقم مجموعی طور پر محصول ہو اس کی ایک صورت بنائی۔ جو کہ چند لوگوں پر مشتمل ہے دہلی شہر میں اس کو کمیٹی اور شہرممبئی میں غالباً بسّی کے نام سے جانا جاتا ہے اور عموما یہ بولی پر تشکیل ہوتی ہے۔ کبھی اس کمیٹی میں سارے غیر مسلم ہوتے ہیں اور کبھی کچھ مسلم اور غیر مسلم دونوں ہوتے ہیں۔ زید چوں کہ مسلم ہے اور ایسی کمیٹی میں برابر شریک رہتا ہے کمیٹی کھلنے کی تاریخ مقرر ہوتی ہے بعدۂ رقم وصول ہوتی ہے ۔ جو جس کو ضرورت ہوتی ہے تو وہ اتنے گھاٹے پر اٹھا کر اپنی حاجت پوری کر لیتا ہے۔ زید بہت بڑا تاجر ہے اس نے کئی بار کمیٹی کھولی اور اٹھا کر اپنی تجارت میں لگایا تجارت میں اس کو کافی ترقی ملی یہاں ہیں کہ صاحبِ نصاب ہو گیا اور حتی الامکان دینی ودنیوی امور میں صرف کرنے کے ساتھ مال کی زکاۃ بھی نکالتا ہے۔ فی الحال استطاعت ہے کہ حج کرے۔

لہذا در یافت طلب امر یہ ہے کہ زید مذکورہ رقم محصول کے ذریعہ اپنے والدین کریمین کو حج کے لیے بھیجنا چاہتا ہے آیا عبادت خدا یعنی حج بیت اللہ کرسکتا ہے یا کروا سکتا ہے کہ نہیں؟ نیز ایسی کمیٹی جو مذکورہ بالا ہے اس میں مسلم کی شرکت جائز ہے یا نہیں؟ اور جواز وغیر جواز دونوں کی کیا صورت ہے؟ تحریر فرما کر عند اللہ ماجور و عند الناس مشکور ہوں ۔ فقط والسلام ۔

المستفتی: محمد اقلیم رضا قادری نظامی، مدرسہ اہلسنت شمس العلوم رضویہ، ایل بلاک  ۳۹۶ منگول پوری نئی دہلی ۸۳

✅
जवाब

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مذکورہ کمیٹی کا کارو بار سود پر مشتمل ہے جو بلا شبہ نا جائز وسخت حرام ہے، ارشاد باری تعالی ہے:وَ اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰواؕ  یعنی اللہ نے بیع کو حلال فرمایا اور سود کو حرام (پ ۳ سورہ البقرہ آیت ۲۷۵) اور حدیث پاک میں ہے: لعن رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم آكل الربوا ومؤكله و كاتبه و شاهدیه و قال هم سواء اه ( مشکوة شریف ص ۲۴۴)

اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسی کمیٹی کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ مثلاً دس آدمی اس طرح کام کرتے ہیں کہ ہر ماہ دس ہزار روپے جمع کرتے ہیں ایک لاکھ روپے ہو جاتے ہیں تو وہ لوگ اس رقم پر آپس میں بولی بولتے ہیں مثلاً زید نے کہا نوے ہزار، بکر نے کہا اسی ہزار، خالد نے کہا پچہتر ہزار تو پچہتر ہزار پر بولی ختم ہوگئی ، خالد نے ایک لاکھ میں سے پچہتر ہزار لے لیا باقی پچیس ہزار کو ڈھائی ڈھائی ہزار سب نے بانٹ لیا اس طرح دسوں آدمی ہر ماہ کرتے ہیں۔ عام طور پر کمیٹی یا بّسی میں یہی طریقہ کار رائج ہے، جس کمیٹی کے تعلق سے یہ سوال دریافت کیا گیا ہے اگر اس کا بھی طریقہ کار یہی ہے تو یہ معاملہ بلا شبہ نا جائز ہے کہ اس میں قرض دے کر سود لینے دینے کی شرط ہے، حدیث پاک میں ہے:  کل قرض جر منفعة فهو ربا- اه ( بیہقی شریف، ج ۵ ص ۵۷۳)

لہذا ایسی کمیٹی کا کاروبار نا جائز وحرام ہے اور اس میں مسلمان کی شرکت نا جائز و گناہ ہے۔ اور مال حرام سے حج کرنا جائز نہیں اگر کیا تو حج مقبول نہ ہوگا البتہ فرض ساقط ہو جائے گا۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا برکاتی رضی عنہ بہ القوی تحریر فرماتے ہیں کہ حرام مال کا اس (حج) میں صرف کرنا حرام ہے اور وہ حج قابل قبول نہ ہوگا اگر چہ فرض ساقط ہو جائے گا۔ حدیث شریف میں ارشاد ہوا:  جو مال حرام لے کر حج کو جاتا ہے جب وہ لبیک کہتا ہے فرشتہ جواب دیتا ہے:  لا لبيك وسعديك وحجك مردود عليك حتى ترد مافی يديك اھ یعنی نہ تیری حاضری قبول نہ تیری خدمت قبول اور تیرا حج تیرے منھ پر مردود جب تک تو یہ مال حرام جو تیرے دے ہاتھوں میں ہے واپس نہ دے اھ( فتاوی رضویہ ج ۴ص ۶۸۵)

اور ردالمحتار مَطْلَبٌ فِيمَنْ حَجّ بِمَالٍ حَرَامٍ  میں ہے:   قَالَ فِي الْبَحْرِ وَيَجْتَهِدُ فِي تَحْصِيلِ نَفَقَةٍ حَلَالٍ، فَإِنَّهُ لَا يُقْبَلُ بِالنَّفَقَةِ الْحَرَامِ كَمَا وَرَدَ فِي الْحَدِيثِ، مَعَ أَنَّهُ يَسْقُطُ الْفَرْضُ عَنْهُ مَعَهَا وَلَا تَنَافِي بَيْنَ سُقُوطِهِ، وَعَدَمِ قَبُولِهِ فَلَا يُثَابُ لِعَدَمِ الْقَبُولِ (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ ‏/ ٤٥٦)

لہذا خالص اسی روپے سے جو کمیٹی سے لیا ہے حج کرنا جائز نہیں ہاں اگر اس روپے کے ذریعہ تجارت کیا، اور تجارت اس طریقہ پر کی کہ عقد و نقد دونوں مال حرام پر جمع ہوئے یعنی وہی حرام روپیہ دکھا کر سامان تجارت خریدا پھر وہی حرام رو پیہ اس کو دے دیا ، یا پہلے ہی وہ حرام روپیہ دوکاندار کو دے دیا اور اس کے بدلے سامان تجارت خریدا تو وہ مطلقاً حرام و خبیث ہے اس سے تجارت حرام و نا جائز ہے۔ اور اگر عقد و نقد دونوں مال حرام پر جمع نہ ہوئے مثلاً مطلقاً سامان خریدا اور قیمت میں وہی حرام روپیہ دے دیا، یا حرام روپیہ دکھا کر خرید امگر قیمت دیتے وقت دوسرا روپیہ دیا تو وہ خریدا ہوا سامان پاک ہے اور اس سے تجارت کرنا جائز ہے۔ البتہ ایسی تجارت سے احتراز کرنا چاہیے۔ اس لیے اگر زید نے مذکورہ طریقہ جواز کے نہج پر تجارت کی تو اس کے ذریعہ حاصل شدہ آمدنی سے حج کرنا اور والدین کو حج کرانا جائز ہے۔ واللہ تعالی اعلم

الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی

 الجواب صحیح : محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

کتبہ: محمد نیاز برکاتی مصباحی

یکم ربیع الاول ۱۴۲۵ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ486
نمبر SF-128

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅