🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
طعام میت ا ور فاتحہ کا بیان

فاتحہ دینے سے پہلے اس سے کچھ کھا لینا کیسا ہے؟

🔖 SF-265 👁️ 233 21 Jul 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

زید جو حافظ اور عالمانہ تعلیم بھی غالباً حاصل کر ہا ہے جب کسی کے یہاں فاتحہ کرنے جاتا ہے تو پہلے حاضر شیرینی میں سے کچھ کھا لیتا ہے۔ پھر فاتحہ کرنا شروع کرتا ہے۔ زید کے اس فعل پر عمرو نے اعتراض کیا کہ یہ طریقہ علماء و صوفیاء کرام سے کہیں دیکھا نہیں گیا نہ سنا گیا ہے اور نہ ہی کسی کتاب میں پڑھنے کو ملا۔ اس پر زید نے کہا کہ کیا کھانا یعنی شیرینی جو ٹھی ہوگئی ایسا تو میرے استاذ گرامی بھی کرتے ہیں۔

جواب طلب امر یہ ہے کہ ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر جائز ہے تو اس کے ثبوت میں کہیں پر کوئی عبارت موجود ہے تو نقل فرمائیں اور اگر ایسا فعل نا جائز ومکروہ ہے تو بھی ارشاد فرمائیں  نیز زید کو اس فعل سے روکا جائے یا نہیں؟

 المستفتى : علاء الدين، مقام و پوسٹ، اوجھا گنج ضلع بستی (یوپی)

✅
जवाब

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم

ملک غیر میں بغیر اجازت تصرف جائز نہیں۔ لہذا اگر زید فاتحہ سے پہلے یا بعد میں بغیر مالک کی اجازت کے کھا لیتا ہے تو یہ اس کے لئے جائز نہیں۔ اور اگر مالک کی اجازت سے کھاتا ہے (اجازت خواہ صراحت ہو یا دلالۃً ) تو کوئی حرج نہیں۔ رہی بات فاتحہ سے پہلے کھانے کی تو یہ نہ ہونا چاہئے کہ فاتحہ میں شیرینی وغیرہ کا ثواب حضور سید عالم اور انبیاء ورسل علیہم الصلوۃ والسلام نیز اولیائے کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی بارگاہ میں پہلے نذر کیا جاتا ہے پھر عامۂ مؤمنین و مومنات کو ایصال ثواب کیا جاتا ہے اور جو ٹھے کھانے وشیرینی کے ثواب کی نذر محبوبان بارگاہ کے ادب اور ان کی عظمت شان کے مناسب نہیں، پھر فاتحہ سے پہلے کھانا حرص کا بھی مشعر ہے۔ اس لئے زید ہرگز ایسا نہ کرے، وہ اپنی اس عادت سے باز آئے بعد فاتحہ مالک کی اجازت سے کھا سکتا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔

الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی

الجواب صحیح : محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

كتبه : زبیر احمد مصباحی

۲۹ /ذی الحجہ ۱۴۲۹ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ386
نمبر SF-265

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعطعام میت ا ور فاتحہ کا بیان
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅