🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

حج بدل کے مختلف سولات اور اس کے جوابات

🔖 SF-0085 👁️ 191 03 May 2026 ⏱️ 7 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

مسئلہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسائل ذیل کے بارے میں کہ۔۔۔۔

(1) حج بدل کون کر سکتا ہے؟

 (۲) عورت کا حج بدل کون کر سکتا ہے؟

 (۳) حج بدل کرنے کے لیے کون کون سے ارکان کرنے پڑتے ہیں؟

(۴) حج بدل کرنے والا مکہ میں قربانی کس کے نام سے کرے گا اپنے نام سے یا حج بدل کرانے والے کے نام سے؟

(۵) حج بدل کرنے والے کو اور حج بدل کرانے والے کو کتنا کتنا ثواب ملے گا ؟

 (۶) حج کس کے اوپر فرض ہے؟

(۷) حج بدل کرنے والا دوسرے کا عمرہ کر سکتا ہے کہ نہیں؟ اس مسئلہ کا صحیح حل احادیث وفقہ کی روشنی میں با تفصیل مع حوالہ جات کتب تحریر فرما کر عنداللہ ماجور ہوں اور عوام کی مشکل دور فرمائیں۔ فقط والسلام

✅
जवाब

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب (۱-۲) ہر وہ سنی صحیح العقیدہ مسلمان آزاد مرد جس پر حج فرض نہ ہو وہ حج بدل کر سکتا ہے خواہ عورت ہی کا حج بدل کیوں نہ ہو البتہ بہتر یہ ہے کہ حج بدل کے لیے ایسا شخص بھیجا جائے جو خود حج فرض ادا کر چکا ہو اور حج کا طریقہ اور اس کے افعال سے آگاہ ہو اور اگر ایسے شخص کو بھیجا جس نے خود نہیں کیا ہے جب بھی حج بدل ہو جائے گا لیکن اگر خود اس پر حج فرض ہو اور ادا نہ کیا ہو تو ایسے شخص کو بھیجنا جائز نہیں۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:  وَالْأَفْضَلُ لِلْإِنْسَانِ إذَا أَرَادَ أَنْ يُحِجَّ رَجُلًا عَنْ نَفْسِهِ أَنْ يُحِجَّ رَجُلًا قَدْ حَجَّ عَنْ نَفْسِهِ، وَمَعَ هَذَا لَوْ أَحَجَّ رَجُلًا لَمْ يَحُجَّ عَنْ نَفْسِهِ حَجَّةَ الْإِسْلَامِ يَجُوزُ عِنْدَنَا وَسَقَطَ الْحَجُّ عَنْ الْآمِرِ، كَذَا فِي الْمُحِيطِ وَفِي الْكَرْمَانِيِّ الْأَفْضَلُ أَنْ يَكُونَ عَالِمًا بِطَرِيقِ الْحَجِّ وَأَفْعَالِهِ، وَيَكُونَ حُرًّا عَاقِلًا بَالِغًا، كَذَا فِي غَايَةِ السُّرُوجِيِّ شَرْحِ الْهِدَايَةِ۔ (الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/ ٢٥٧)

درمختار میں ہے:  (ويقع الحج) المفروض (عن الآمر على الظاهر) من المذهب، وقيل عن المأمور نفلا، وللآمر ثواب النفقة كالنفل (لكنه يشترط) لصحة النيابة (أهلية المأمور لصحة الافعال) ثم فرع عليه بقوله (فجاز حج الصرورة) بمهملة: من لم يحج

(الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (١٧٣)

ردالمحتار میں ہے : (قَوْلُهُ مَنْ لَمْ يَحُجَّ) كَذَا فِي الْقَامُوسِ. وَفِي الْفَتْحِ: وَالصَّرُورَةُ يُرَادُ بِهِ الَّذِي لَمْ يَحُجَّ عَنْ نَفْسِهِ. اهـ. أَيْ حَجَّةَ الْإِسْلَامِ۔ (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ ‏/ ٦٠٣)

 پھر فتح القدیر کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں:  ثُمَّ قَالَ: وَالْأَفْضَلُ إحْجَاجُ الْحُرِّ الْعَالِمِ بِالْمَنَاسِكِ الَّذِي حَجَّ عَنْ نَفْسِهِ وَذَكَرَ فِي الْبَدَائِعِ كَرَاهَةَ إحْجَاجِ الصَّرُورَةِ لِأَنَّهُ تَارِكٌ فَرْضَ الْحَجِّ. ثُمَّ قَالَ فِي الْفَتْحِ بَعْدَ مَا أَطَالَ فِي الِاسْتِدْلَالِ: وَاَلَّذِي يَقْتَضِيهِ النَّظَرُ أَنَّ حَجَّ الصَّرُورَةِ عَنْ غَيْرِهِ إنْ كَانَ بَعْدَ تَحَقُّقِ الْوُجُوبِ عَلَيْهِ بِمِلْكِ الزَّادِ وَالرَّاحِلَةِ وَالصِّحَّةِ فَهُوَ مَكْرُوهٌ كَرَاهَةَ تَحْرِيمٍ لِأَنَّهُ يَتَضَيَّقُ عَلَيْهِ فِي أَوَّلِ سِنِي الْإِمْكَانِ فَيَأْثَمُ بِتَرْكِهِ۔ (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ ‏/ ٦٠٣) والله تعالیٰ اعلم

(۳) حج بدل کی جب شرطیں پائی جائیں تو حج بدل کرانے والا حج افراد، قرآن تمتع جس حج کا حکم دے ایسے اس کے تمام ارکان کرنے ہوں گے البتہ ان تینوں قسموں میں چونکہ تمتع آسان ہے اس لیے یہاں حجاج اکثر تمتع ہی کرتے ہیں تمتع کی تفصیل حج و زیارت یا اس کے مثل کسی دوسری کتاب سے معلوم کر لیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم

(۴) اگر آمر نے حج تمتع میں قرآن کا حکم دیا ہے تو قربانی آمر کی طرف سے اس کے نام سے ہوگی اور اگر صرف حج کا حکم دیا کر تمتع کیا تو قربانی اپنی طرف سے اپنے مال سے کرے گا بشرطیکہ آمر نے تمتع کی اجازت دے دی ہو ورنہ اگر اجازت نہ دی ہے خود سے متمتع کر لیا تو آمر کی طرف سے حج نہ ہوا تاوان دے کہ اس میں حکم آمر کی مخالفت ہے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:  وَيَجِبُ الدَّمُ عَلَى الْمُتَمَتِّعِ شُكْرًا لِمَا أَنْعَمَ الله تَعَالَى عَلَيْهِ بِتَيْسِيرِ الْجَمْعِ بَيْنَ الْعِبَادَتَيْنِ كَذَا فِي فَتَاوَى قَاضِي خَانْ۔ (الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/ ٢٣٩) واللہ تعالیٰ اعلم

(۵)حج بدل کی جب سب شرطیں پالی گئیں اور حج بدل ادا کر چکا تو حج بدل کرنے والے نے جس کی طرف سے حج کیا اس کا فرض ادا ہو گیا اور اس کے ثواب کا بھی مستحق ہو گیا ساتھ ہی حج کرنے والا بھی ثواب پائے گا بلکہ ایک حدیث شریف میں ہے کہ حج کرنے والے کو دس حج کا ثواب ملے گا بہار شریعت میں حج بدل کے بیان میں حدیث نمبر ۲ میں مذکور ہے کہ ” جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے دار قطنی راوی کہ حضور نے فرمایا جو اپنے ماں باپ کی طرف سے حج کرے تو اس کا حج پورا کر دیا جائے گا اور اس کے لیے دس حج کا ثواب ہے (ح۶، ص ۲۵۶) واللہ تعالیٰ اعلم

(۶) حج فرض ہونے کے لیے آٹھ شرطیں ہیں جب تک یہ شرطیں نہ پائی جائیں اس پر حج فرض نہیں وہ شرطیں یہ ہیں (۱) اسلام (۲) دار الحرب میں ہو تو یہ بھی جانتا ہو کہ اسلام کے فرائض میں حج ہے (۳) عاقل ہونا (۴) بالغ ہونا (۵) آزاد ہونا (۶) تندرست ہونا (۷) سفر خرچ کا مالک اور سواری پر قادر ہونا (۸) وقت ۔ یعنی حج کے مہینوں میں ان تمام شرائط کا پایا جانا ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے: واما شرائط وجوبه فمنها الاسلام والعقل والبلوغ والحرية والقدرة على الزاد و الراحلة والعلم يكون الحج فرضاً وسلامة البدن " اھ ( ج ا ص ۲۱۶ ملخصا) (۷) حج بدل کرنے والا خود اپنے لیے اور دوسرے کے لیے بھی عمرہ کر سکتا ہے مگر اپنے یا دوسرے عمرہ کے مصارف خود اس کے ذمہ ہوں گے۔

ردالمحتار میں ہے۔ ولو امره بالحج ثم اعتمر عن نفسه جاز الا ان نفقة اقامته للعمرة عن نفسه في مالها ( ج ۲ ص ۲۰۰) والله تعالیٰ اعلم

الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی

الجواب صحیح:  محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

كتبه : فیاض احمد برکاتی مصباحی

۱۰ ربیع النور ۱۴۲۹ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ482
نمبر SF-0085

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅