🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

کیا نماز وحج سے کبیرہ بھی معاف ہو جاتے ہیں؟ اگر حج پر جانے والا زکاۃ نہ دے تو حج مقبول ہے؟

🔖 SF-129 👁️ 205 24 May 2026 ⏱️ 5 منٹ مطالعہ
❓
سوال

کیا نماز وحج سے گناہِ کبیرہ بھی معاف ہو جاتے ہیں، حج پر جانے والا ز کوۃ نہ ادا کرے تو حج مقبول ہے؟

✅
جواب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

حج سے گناہوں کی معافی کے بارے میں اعلیٰ حضرت علیہ الرحمة والرضوان اپنے رسالہ مبارکہ اعجب الامداد میں تحریر فرماتے ہیں کہ جس نے پاک مال، پاک کمائی، پاک نیت سے حج کیا اور اس میں لڑائی جھگڑا نیز ہرقسم کے گناہوں اور نافرمانی سے بچا پھر حج کے بعد فوراً مر گیا اتنی مہلت نہ ملی کہ جو حقوقُ اللہ اور حقوقُ العباد اس کے ذمہ تھے انہیں ادا کرتا یا ادا کرنے کی فکر کرتا تو حج مقبول ہونے کی صورت میں امید قوی ہے کہ اللہ تعالی اپنے تمام حقوق کو معاف کر دے۔ اور حقوقُ العباد کو اپنے ذمہ کرم پر لے کر حق والوں کو قیامت کے دن راضی کرے اور خصومت سے نجات بخشے ۔

اور اگر حج کے بعد زندہ رہا اور حتی الامکان حقوق کا تدارک کر لیا یعنی سالہائے گزشتہ کی مابقی زکاۃ ادا کردی، چھوٹی ہوئی نماز اور روزہ کی قضا کر لی جس کسی کا حق مار لیا تھا، یاد آنے کے بعد اس کے وارثین کو دے دیا۔  جسے تکلیف پہنچائی تھی معاف کرا لیا، جو صاحب حق نہ رہا اس کی طرف سے صدقہ کر دیا۔ اگر حقوقُ اللہ اور حقوقالعباد میں سے ادا کرتے کرتے کچھ رہ گیا تو موت کے وقت اپنے مال میں سے ان کی ادائیگی کی وصیت کر گیا۔ خاصہ یہ ہے کہ حق الله او حق العبادسے چھٹکارے کی ہر مکن کوشش کی تو اس کے لیے بخشش کی اور زیادہ امید ہے۔ ہاں اگر حج کے بعد قدرت ہونے کے باوجود ان امور سے غفلت برتی انہیں ادا نہ کیا تو یہ سب گناہ از سر نو اس کے ذمہ ہوں گے اس لیے کہ حقوقُ اللہ اور حقوقُ العباد تو باقی ہی تھے ان کی ادائیگی میں تاخیر کرنا پھر تازہ گناہ ہوا جس کے ازالہ کے لیے وہ حج کافی نہ ہو گا اس لیے کہ حج گزرے ہوئے گنا ہوں یعنی وقت پر نماز و روزہ وغیرہ ادانہ کرنے کی تقصیر کو دھوتا ہے۔

ردالمحتار باب الهدى میں ہے:   فَإِنَّ الْهِجْرَةَ وَالْحَجَّ لَا يُكَفِّرَانِ الْمَظَالِمَ وَلَا يُقْطَعُ فِيهِمَا بِمَحْوِ الْكَبَائِرِ، وَإِنَّمَا يُكَفِّرَانِ الصَّغَائِرَ.

نیز اسی میں چند سطر بعد ہے:   هُوَ مَخْصُوصٌ بِالْمَعَاصِي الْمُتَعَلِّقَةِ بِحَقِّ اللَّهِ تَعَالَى لَا الْعِبَادِ، وَلَا يَسْقُطُ الْحَقُّ نَفْسُهُ بَلْ مَنْ عَلَيْهِ صَلَاةٌ يَسْقُطُ عَنْهُ إثْمُ تَأْخِيرِهَا لَا نَفْسُهَا، فَلَوْ أَخَّرَهَا بَعْدُ تَجَدَّدَ إثْمٌ آخَرُ اهـ وَالْحَاصِلُ أَنَّهُ تَأْخِيرُ الدَّيْنِ وَغَيْرِهِ وَتَأْخِيرُ نَحْوِ الصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ مِنْ حُقُوقِهِ تَعَالَى، فَيَسْقُطُ إثْمُ التَّأْخِيرِ فَقَطْ عَمَّا مَضَى دُونَ الْأَصْلِ وَدُونَ التَّأْخِيرِ الْمُسْتَقْبَلِ(حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ ‏/ ٦٢٣)

ایساہی فتاوی فیض الرسول ج ا ص ۵۴۵ میں ہے۔

رہی نماز تو اس سے صغیرہ گناہ مٹ جاتے ہیں، کبیرہ نہیں کبیرہ سے پاک ہونے کے لیے تو بہ ضروری ہے، حدیث شریف میں ہے: 

«الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ» كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا لَمْ تُغْشَ الْكَبَائِرُ.(سنن الترمذي - ت بشار – الترمذي (١ ‏/ ٢٥٤)

اس حدیث شریف کے تحت مرقاۃ میں ہے: أَنَّ الْكَبِيرَةَ لَا يُكَفِّرُهَا الصَّلَوَاتُ وَالصَّوْمُ، وَكَذَا الْحَجُّ، وَإِنَّمَا يُكَفِّرُهَا التَّوْبَةُ الصَّحِيحَةُ لَا غَيْرُهَا

(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح – الملا على القاري (٢ ‏/ ٥٠٦)

 یعنی کبیرہ کا کفارہ نماز اور روزہ نہیں ہے ایسے ہی حج کبیرہ کا کفارہ تو بہ صحیحہ ہے نہ کہ اس کا غیر ۔

لہذا جو شخص زکوۃ ادا نہ کرے اور حج کو جائے تو اس کا حج ہو جائے گا لیکن اسے زکاۃ ادا کرنا اب بھی فرض ہے اگر ادا نہیں کرے گا تو گنہگار ہوگا۔ واللہ تعالی اعلم

الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی

الجواب صحیح : محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

كتبه : محمد نیاز برکاتی مصباحی

 ۹صفر المظفر ۱۴۲۴ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ489
نمبر SF-129

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅