🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

کیا طواف کی طرح سعی میں بھی طہارت شرط ہے؟

🔖 SF-127 👁️ 154 24 May 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
❓
Question

کتبِ حدیث وفقہ میں اس بات کی صراحت ہے کہ عورت حالتِ حیض و نفاس یا طوافِ زیارت کے ساتھ سعی بھی نہیں کرے گی یہ اس کے لیے جائز نہیں ہے اگر ایسی حالت میں عورت طوافِ زیارت کر لیتی ہے تو ارتکاب گناہ کی وجہ سے حرم میں ایک بڑے جانور یعنی اونٹ یا گائے کی قربانی واجب ہے۔ اور حالتِ حیض و نفاس میں عورت کو سعی بھی کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ سعی اپنے ماقبل طواف پر موقوف ہے۔ اور جب ما قبل طواف میں طہارت شرط ہے تو مابعد میں بھی بالتبع شرط ہے جب وہاں جائز نہیں تو یہاں بھی جائز نہیں۔ جیسا کہ حاشیہ التعلیق الممجد علی موطا امام محمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ ص ۲۱۶ میں اس کی تصریح ہے ۔ تو ایسی صورت میں اگر عورت سعی بھی کر لیتی ہے تو اس پر دم واجب ہے یا نہیں؟ کیونکہ سعی بھی واجبات حج میں سے ہے اور اس کے ترک پر شرعاً دم واجب ہے ۔

المستفتی: قاضی محمد اطیعوا الحق عثمانی، جمال الدین پور، سعداللہ نگر، بلرام پور، یوپی

 

✅
Answer

بسم الله الرحمن الرحيم

یہ صحیح ہے کہ عورت حالتِ حیض و نفاس میں طوافِ زیارت کے ساتھ سعی بھی نہیں کرے گی۔ طوافِ زیارت تو اس لیے کہ اس کے لیے طہارت واجب ہے، اور سعی اس لئے کہ سعی اپنے ماقبل طواف پر موقوف ہے یعنی سعی کا طواف کے بعد ہونا واجب ہے، طوافِ زیارت کے بعد ہی سعی ہوسکتی ہے۔ لیکن اگر حالتِ حیض و نفاس میں طواف زیارت کر لیتی ہے تو ترکِ واجب کی وجہ سے گنہگار ہوگی اور جرمانہ میں حرم میں ایک بڑے جانور کی قربانی لازم ہوگی اور یہ طوافِ زیارت درست ہو جائے گا۔ اگر اسی حالت میں اس کے بعد سعی کر لیتی ہے تو یہ سعی بھی صحیح و درست ہوگی کہ سعی کے لیے ضروری تھا کہ طواف کے بعد ہو اور یہاں بعد طواف پائی گئی، اور اس سعی کی وجہ سے دوسرا دم لازم نہ ہو گا کہ سعی کے لیے طہارت واجب نہیں۔

درمختار میں ہے:  (وحيضها لا يمنع) نسكا (إلا الطواف) ولا شئ عليها بتأخيره إذا لم تطهر إلا بعد أيام النحر(الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (١٦٤)

ردالمحتار میں ہے:   (قَوْلُهُ لَا يَمْنَعُ نُسُكًا) أَيْ شَيْئًا مِنْ أَعْمَالِ الْحَجِّ (قَوْلُهُ إلَّا الطَّوَافَ) فَهُوَ حَرَامٌ مِنْ وَجْهَيْنِ دُخُولِهَا الْمَسْجِدَ وَتَرْكِ وَاجِبِ الطَّهَارَةِ. .قَدَّمْنَا عَنْ الْمُحِيطِ أَنَّ تَقْدِيمَ الطَّوَافِ شَرْطُ صِحَّةِ السَّعْيِ، فَلَوْ حَاضَتْ قَبْلَ الْإِحْرَامِ اغْتَسَلَتْ وَأَحْرَمَتْ وَشَهِدَتْ جَمِيعَ الْمَنَاسِكِ إلَّا الطَّوَافَ وَالسَّعْيَ اهـ أَيْ لِأَنَّ سَعْيَهَا بِدُونِ طَوَافٍ غَيْرُ صَحِيحٍ (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ ‏/ ٥٢٨)

 فتاوی ھندیہ میں ہے : وَإِنْ سَعَى جُنُبًا أَوْ حَائِضًا أَوْ نُفَسَاءَ فَسَعْيُهُ صَحِيحٌ (الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/ ٢٤٧)

اب ایک نظر حاشیہ موطا امام محمد کی عبارت پر بھی ڈالئے۔ عبارت یہ ہے:   و كذا لا تسعى بین الصفا والمروة لأنه وان كان جائزا بغير طهارة لكنه متوقف على وجود طواف قبله واذ لیس فلیس اھ (ص ۲۲۱) اس میں تو صاف صاف وضاحت ہے کہ سعی یقیناً بغیر طہارت کے جائز و درست ہے لیکن سعی کی صحت پیشگی طواف پر موقوف ہے اور جب وہ نہیں ہے تو یہ بھی نہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ سعی کے لیے بھی طہارت ضروری ہے وہ تو اس کے خلاف صراحت فرمارہے ہیں بلکہ صرف یہ مطلب ہے کہ پیشگی طواف سعی کے لیے ضروری ہے اور جب نہیں پایا گیا تو سعی بھی نہ ہوگی۔ واللہ تعالی اعلم

الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی

الجواب صحیح: محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

كتبه : محمد صدیق عالم منظری

 ۸ جمادی الاولی ۱۴۲۷ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ485
نمبر SF-127

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
بابباب السعي
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅