🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
مزاراتِ اولیا

مزار کا طواف کرنا اسے چومنا کیسا ہے؟

🔖 SF-301 👁️ 113 29 Jul 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ م‍یں   میں نے اکثر مزاروں پر دیکھا کہ لوگ اپنے پیر کے مزار کا طواف کرتے ہیں اور مزار کی چوکھٹ کو چومتے ہیں اپنی آنکھوں سے لگاتے ہیں اور الٹے پاؤں واپس آتے ہیں، کیا شریعت نے ایسی اجازت دی ہے آسان اردو میں جواب عنایت فرمائیں۔

✅
جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم

مزار کا طواف صرف تعظیم کی نیت سے نا جائز ہے کہ تعظیم بالطواف صرف خانہ کعبہ کے ساتھ خاص ہے، مزار کو بوسہ نہ دینا چاہیے اس میں علماء کرام مختلف ہیں اور بچنا بہتر ہے کہ اس میں ادب زیادہ ہے چوکھٹ چومنے میں حرج نہیں اور آنکھوں سے لگانا بھی جائز کہ اس سے شرع مطہر میں ممانعت نہیں آئی اور جس چیز کو شرع شریف نے منع نہ فرمایا منع نہیں ہو سکتی،"قال الله تعالى:  اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّٰهِ"اور ہاتھ باندھے الٹے پاؤں واپس آنا ایک طرز ادب ہے اور جس ادب سے شریعت مطہرہ نے منع نہ فرمایا اس میں حرج نہیں۔ ہاں اگر اس میں اپنی یا دوسرے کی ایذا یعنی تکلیف کا اندیشہ ہو تو اس سے بچنا چاہئے۔ کذا قال الامام احمد رضا خان عليه رحمة المنان فى الجزء الرابع من الفتاوى الرضوية فى ص ۸۔ واللہ تعالیٰ اعلم

الجواب صحیح محمد نظام الدین رضوی برکاتی
الجواب صحیح محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
کتبہ
شمس الدین احمدعلیمی
تاریخ ۲۵ رصفر المظفر ۱۴۲۵ ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ335
نمبر SF-301

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعمزاراتِ اولیا
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅