قبلہ محترم بزرگوار السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
گزارش یہ ہے کہ آپ کی خدمت میں یہ خط روانہ کر رہا ہوں ۔ مسئلہ یہ ہے کہ ایک صاحب اجمیر شریف گئے تھے۔ وہاں سے واپسی میں دہلی سے ایک اینٹ لے کر آئے ہیں اور اس کو ایک ترکپڑے میں لپیٹ کر دفن کیا ہے اور مزار بھی بنوایا ہے اور سید روشن چراغ کا چلہ بتاتے ہیں۔ کیا چلہ کی شکل ایسی ہوتی ہے؟ کیا من گھڑت بات جائز ہو سکتی ہے؟ اس کا مسئلہ آپ جلد از جلد تحریر کے ساتھ ہندی اور اردو دونوں میں روانہ کریں ۔ فقط آپ کی دعاؤں کا طالب۔
صورت مسئولہ میں بہ صحت سوال نہ ایسا مزار بنانا جائز ہے نہ ایسا چلہ، شخص مذکور پر ضروری ہے کہ وہ ایسے مصنوعی مزار اور چلہ کے بنانے میں خدائے ذوالجلال سے ڈرے اور لوگوں کو فریب دے کر حصول زراندوزی سے اجتناب کرے۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی
جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور؛ ۷ شعبان المعظم ۱۳۹۲ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔