🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
متفرقات

تعزیہ سازی اور تصویر سازی حرام ہے

🔖 SF-176 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 194 14 Jun 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
❓
سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسائل ذیل میں :

ہمارے ملک ہندوستان میں عموماً ہمراہ تعزیہ گھوڑا اور براق مصنوعی ( کاغذ و قمچی  کا تیار کردہ) یکم تا دس محرم الحرام مسلمان طبقہ جہلا نکال کر باجے گاجے کے ساتھ بازار و گلی کوچوں میں گشت لگاتے ہیں ۔ پس دریافت طلب بات یہ ہے کہ

(1) اس قسم کا مصنوعی گھوڑا اور براق بنانے والوں کی نسبت قرآن وحدیث سے کوئی وعید آئی ہے؟ آیت وحدیث مع حوالہ تحریر فرمائیں۔

(2) ان دو مجسموں پر پان، پھول، مالیدہ اور شربت چڑھا کر فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟

(3) طبقہ جہلا کے چند افراد ان ہر دو مجسموں کی نسبت توہین آمیز الفاظ کہنے والا شخص ان کی اصطلاح میں مجرم دین ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ امام کی سواری ہے اس کا بنانا عین مذہب ہے کیوں کہ یہ ریت ہے یعنی یہ حکم خدا اور فرمان رسول ہے۔ لو یہ نہیں ہے اسے لو یہ کہنے والا مذہب کا مجرم ہے اسے سزا دینی چاہیے۔ اس نے امام کی نہیں بلکہ مذہب کی تو ہین کی۔

اس قسم کے معتقدین شرع مطہر کے مجرم تو ہیں ہی لیکن مسلمان اہل اسلام کی جانب سے انہیں کون سی سزا ملنی چاہیے؟

(4) شراب ، سور اور ان ہر دو مجسموں کی حرمت میں کیا فرق ہے؟ بینوا وتوجروا

✅
جواب

(1) تعزیہ سازی کو اسلام نے سختی سے منع کیا ہے۔ چناں چہ بخاری شریف کی حدیث حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے: إنَّ أشدَّ النَّاسِ عذابًا عندَ اللهِ المصَوِّرونَ (صحيح البخاري، كتاب اللباس، باب عذاب المصورين يوم القيامة، ج 7، ص 167، الحدیث : 5950 ) بے شک اللہ کے نزدیک وہ شخص سب سے زیادہ عذاب کا مستحق ہے جو تصویر سازی کرتا ہے۔ دوسری حدیث میں ہے: قَالَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ  إِنَّ الَّذِينَ يَصْنَعُونَ هَذِهِ الصُّوَرَ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يُقَالُ لَهُمْ: أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ" (صحيح البخاري، كتاب اللباس، باب عذاب المصورين يوم القيامة، ج 7، ص 167، الحدیث : 5951 )  یعنی رسول الله صلی الله علیہ  وسلم نے فرمایا: بے شک جو لوگ ان صورتوں کو بناتے ہیں انہیں عذاب دیا جائے گا قیامت کے دن کہا جائے گا ان لوگوں سے کہ زندہ کرو جسے تم لوگوں نے بنایا ہے۔

ان احادیث مذکورہ بالا سے واضح ہو گیا کہ تصویر سازی اشد حرام ہے اور گناہ کبیرہ اور بنانے والے مستحق عذاب نار ہیں ۔ اگر اسلام میں کسی جاندار کی تصویر جائز ہوتی تو حضور سرکار دو عالم صلی ا للہ علیہ وسلم  فتح مکہ کے سال حضرت ابراہیم علیہ السلام کی تصویر کو اپنے دست اقدس سے نہ دھوتے جو خانہ کعبہ کی دیوار پر منقش تھی۔

(2)  ناجائز و حرام ہے ۔ لقوله تعالى : مَا نَزَّلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ (الاعراف: 71)

(3) ان اختراعی مجسموں کی نسبت ایسا خیال رکھنا جہالت و فساد عقیدہ بلکہ کفر ہے کہ حرام چیز کے بنانے کو عین مذہب قرار دے رہا ہے۔ قال الله تعالى: اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍؕ-اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَهْوَى الْاَنْفُسُ (النجم : 23) یعنی وہ تو نہیں مگر کچھ نام کے تم نے اور تمہارے  باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی سند نہیں اُتاری ، وہ نرے گمان اور نفس کی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہیں۔

ایسے کہنے والوں پر تو بہ تجدید ایمان اور اگر بیوی رکھتے ہوں تو تجدید نکاح بھی ضروری ہے۔ جب  تک تو بہ نہ کریں تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ ان سے سلام کلام میل جول سب بند کر دیں۔

(4) شراب وسور قبیح لعینہ اور تصویر سازی قبیح لغیرہ ہے۔ لہذا شراب و سور کی حرمت تصویر سازی کی حرمت سے اشد ہے۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی

جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور؛۲۴   ذو القعده ۱۳۹۲ ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ313
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-176

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعمتفرقات
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅