🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

نسبندی کرانے والا حج کر سکتا ہے؟

🔖 SF-139 👁️ 173 27 May 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
سوال

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں کہ زید نے کسی وقت نسبندی کرالیا تھا لیکن اب اس کو اپنے مسائل سے وابستگی ہوئی ہے اور وہ اس وقت صاحب نصاب ہے اور حج بیت اللہ کا متمنی ہے کیا زید حج کر سکتا ہے یا نہیں؟ جواب سے نوازیں۔

✅
جواب
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

ضبط تولید کے لیے مرد کو نسبندی کرانا شرعا نا جائز وحرام ہے کہ اس میں اللہ کی پیدا کی ہوئی چیز کو بدلنا ہے اور یہ قرآن وحدیث کی نص سے ناجائز و حرام ہے۔ قرآن پاک میں ہے: وَ لَاٰمُرَنَّهُمْ فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰهِؕ ( سوره نساءپ ۵، آیت ۱۱۹) بخاری شریف میں ہے:  لَعَنَ اللهُ الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ الله  ملخصاً یعنی اللہ تعالیٰ کی لعنت ان لوگوں پر ہے جو اللہ کی پیدا کی ہوئی چیز کو بدلتے ہیں۔ تفسیر کبیر میں ہے ۔ ان معنی تغيير خلق الله ههنا هو الاخصاء (ج۴ ص ۲۲۳) اور نسبندی میں ایک ایسی نس ایسا عضو کا ٹا جاتا ہے جو توالد و تناسل کے سلسلہ کو بند کر دیتا ہے اس وجہ سے نسبندی معنی خصا میں داخل ہے جو بہ نص قرآن وحدیث حرام و گناہ ہے بلکہ اللہ و رسول کی نافرمانی و بے حیائی کے کام مفلسی کے اسباب سے ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَ لَا تَقْتُلُوْۤا اَوْلَادَكُمْ مِّنْ اِمْلَاقٍؕ-نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَ اِیَّاهُمْۚ-وَ لَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَۚ (سوره انعام پاره ۸ آیت (۱۵۱) لہذا زید نسبندی کرانے کی وجہ سے فعل حرام کا مرتکب ہوا توبہ کرے پھر بعد تو بہ حج کر سکتا ہے کہ نسبندی مانع حج نہیں ہے حدیث شریف میں ہے التائب من الذنب كمن لا ذنب له والله تعالى اعلم

الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی

الجواب صحیح: محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

كتبه : محمد احمد مصباحی قادری

۲ صفر المظفر المباركہ ۱۴۲۸ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ492
نمبر SF-139

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅