(1) قصر یا حلق یعنی احرام سے نکلنے کے لئے سر منڈوانا یا بال کتروانا یا صابون و کریم جو بال صاف کرنے کا آتا ہے اس کا استعمال کر سکتے ہیں جن سے بال نکل کر صاف ہو جاتا ہے؟
(2) اور اگر تین بار عمرہ کرنے کے بعد سر میں بال نہیں ہوتے اس صورت میں بھی کیا صابون لگا سکتے ہیں حلق ہو جائے گا ؟
المستفتی: مقبول حسین چوری والا جواہر مارگ، اندور، ایم پی
(1) احرام سے نکلنے کے لئے حلق و قصر کے علاوہ دوسرے طریقے سے بال دور کرنا بھی جائز ہے ۔ مثلاً چونا ہڑتال وغیرہ لگا کر بال دور کرنا یہ بھی حلق ہی کے حکم میں ہے۔ اس طرح فقہاء نے یہ بھی صراحت فرمائی ہے کہ اگر کسی کا سر آگ وغیرہ میں پڑ جائے اور بال دور ہو جائے تو بھی حلق ہو جائے گا کیونکہ حلق سے مقصود سر سے بال دور کرنا ہے اب وہ چاہے جس طریقے سے ہو۔
درمختار میں ہے: ولو أزاله بنحو نورة جاز— (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (١٦٣)
ردالمحتار میں ہے : كَحَلْقٍ وَنَتْفٍ، وَكَذَا لَوْ قَاتَلَ غَيْرَهُ فَنَتَفَهُ أَجْزَأَ عَنْ الْحَلْقِ— (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ / ٥١٦)
بنایہ میں ہے : ولو تنور حتى زال شعره فهو كالحلق — (البناية شرح الهداية – بدر الدين العيني (٤ / ٢٤٧)
لہذا وہ صابون یا کریم جس سے بال صاف ہو جاتا ہے اس سے بھی بال دور کرنا جائز ہے۔ بشرطیکہ وہ نجس اور خوشبودار نہ ہو۔
اس لئے کہ صابون و کریم کا نجس ہونا اگر یقینی طور سے معلوم ہو جائے تو اس کا استعمال کسی کے لئے بھی جائز نہیں، محرم کی کیا تخصیص ۔ مگر جب تک اس میں کسی نا پاک چیز کی ملاوٹ کا یقین حاصل نہ ہو اسے پاک ہی جانا جائے گا اور اس کا استعمال جائز ہوگا کیونکہ اشیاء میں اصل طہارت ہے۔
فتاوی رضویہ میں ہے "شریعت مطہرہ میں طہارت وحلت اصل ہے اور ان کا ثبوت خود حاصل کہ اپنے اثبات میں کسی دلیل کا محتاج نہیں اور حرمت و نجاست عارضی ہے کہ ان کے ثبوت کو دلیل خاص در کار اور محض شکوک وظنون سے ان کا اثبات ناممکن کہ طہارت حلت پر بوجہ اصالت جو یقین تھا اس کا زوال بھی اس کے مثل یقین ہی سے متصور نرا ظن لاحق یقین سابق کے حکم کو رفع نہیں کرتا ۔
في الطريقة المحمدية وشرحها الحديقة الندية للعلامة عبد الغني النابلسي قدس سره القدسي الاصل فى الاشياء الطهارة لقوله سبحانه تعالى هو الذي خلق لكم ما في الارض جميعاً واليقين لا يزول بالشك والظن بل يزول بيقين مثله ( ج ۲ ،ص ۹۰/۸۹)
یوں ہی اگر وہ صابون و کریم خوشبودار ہوں تو محرم کے لئے اس کا استعمال جائز نہیں اگر کرے تو کثیر ہونے کی صورت میں دم اور قلیل ہو تو صدقہ واجب ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے: وَنَوْعٌ لَيْسَ بِطِيبٍ بِنَفْسِهِ وَلَكِنَّهُ أَصْلٌ لِلطِّيبِ يُسْتَعْمَلُ عَلَى وَجْهِ التَّطَيُّبِ وَيُسْتَعْمَلُ عَلَى وَجْهِ الدَّوَاءِ كَالزَّيْتِ وَالشَّيْرَجِ وَيُعْتَبَرُ فِيهِ الِاسْتِعْمَالُ فَإِنْ اُسْتُعْمِلَ اسْتِعْمَالَ الْأَدْهَانِ فِي الْبَدَنِ يُعْطَى لَهُ حُكْمُ الطِّيبِ، وَإِنْ اُسْتُعْمِلَ فِي مَأْكُولٍ أَوْ شِقَاقِ رَجُلٍ لَا يُعْطَى لَهُ حُكْمُ الطِّيبِ كَذَا فِي الْبَدَائِعِ۔۔۔ فَإِذَا اسْتَعْمَلَ الطِّيبَ فَإِنْ كَانَ كَثِيرًا فَاحِشًا فَفِيهِ الدَّمُ، وَإِنْ كَانَ قَلِيلًا فَفِيهِ الصَّدَقَةُ — (الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ / ٢٤٠) والله تعالى اعلم
(2) اگر مذکوره صابون و کریم خوشبودار اور نجس نہیں تو بال نہ ہونے کی صورت میں بھی اس کو استعمال کر سکتے ہیں حلق ہو جائے گا، کیونکہ فقہاء نے بیان فرمایا ہے کہ جس کے سر پر بال نہ ہوں وہ استرا پھر الے حلق ہو جائے گا۔ اور حلق کے لئے استرا اور اس کے علاوہ دوسری چیزیں جن سے بال دور ہو جاتا ہے سب کے استعمال کا ایک ہی حکم ہے کہ جس سے بھی بال دور کیا جائے حلق ہو جائے گا۔
البحر الرائق میں ہے: وَالْإِزَالَةُ لَا تَخْتَصُّ بِالْمُوسَى بَلْ بِأَيِّ آلَةٍ كَانَتْ أَوْ بِالنُّورَةِ — (البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري – زين الدين ابن نجيم (٢ / ٣٧٢)
اور بال نہ ہونے کی صورت میں چھورا پھرانے سے محض حالقین کی تشبہ مقصود ہے لہذا جس طرح چھرا پھرانے سے تشبہ ہوتی ہے اس طرح مذکورہ صابون لگانے سے بھی تشبہ حاصل ہو جائے گی کیونکہ وہ بھی آلہ حلق ہے۔
بدائع الصنائع میں ہے: فَأَمَّا إذَا لَمْ يَكُنْ: أَجَرَى الْمُوسَى عَلَى رَأْسِهِ لِمَا رُوِيَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ: مَنْ جَاءَ يَوْمَ النَّحْرِ وَلَمْ يَكُنْ عَلَى رَأْسِهِ شَعْرٌ أَجْرَى الْمُوسَى عَلَى رَأْسِهِ، وَالْقُدُورِيُّ رَوَاهُ مَرْفُوعًا إلَى رَسُولِ الله ﷺ وَلِأَنَّهُ إذَا عَجَزَ عَنْ تَحْقِيقِ الْحَلْقِ فَلَمْ يَعْجِزْ عَنْ التَّشَبُّهِ بِالْحَالِقِينَ.
وَقَدْ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ «مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ»، فَإِنْ حَلَقَ رَأْسَهُ بِالنُّورَةِ أَجْزَأَهُ وَالْمُوسَى أَفْضَلُ، أَمَّا الْجَوَازُ فَلِحُصُولِ الْمَقْصُودِ، وَهُوَ إزَالَةُ الشَّعْرِ. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع – الكاساني (٢ / ١٤٠) والله تعالى اعلم
الجواب صحیح : محمد نظام الدین رضوی برکاتی
الجواب صحيح : محمد ابرار احمد امجدی، برکاتی
كتبه : عبد الرحیم فیضی
۱۵ /ذی الحجہ ۱۴۳۲ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔