🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
قربانی

میت کے نام کی قربانی کر سکتے ہیں؟ اس کے گوشت کا کیا حکم ہے؟

🔖 SF-0095 👁️ 278 06 May 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

میت کے نام قربانی کر سکتے ہیں یا نہیں اگر کر سکتے ہیں تو اس کا گوشت کون کون کھا سکتے ہیں؟

✅
जवाब

میت کے نام سے قربانی کرنا جائز و درست ہے اور اس گوشت کا بھی وہی حکم ہے کہ خود کھائے دوست و احباب کو دے اور فقیروں کو بھی دے یہ ضروری نہیں کہ سارا گوشت فقیروں ہی کو دے۔ ہاں اگر اس نے وصیت کی ہو تو اس میں سے نہ کھائے بلکہ کل گوشت صدقہ کر دے۔

حدیث شریف میں ہے:  عَنْ حَنَشٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا رضي الله عنه يُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ، فَقُلْتُ لَهُ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ: «أَوْصَانِي رَسُولُ اللهِ ﷺ أَنْ أُضَحِّيَ عَنْهُ» 

حضرت حنش سے مروی ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو دیکھا کہ دو مینڈھے کی قربانی کرتے ہیں میں نے کہا یہ کیا ؟ انہوں نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت فرمائی کہ میں حضور کی طرف سے قربانی کروں ۔ لہذا میں حضور کی طرف سے قربانی کرتا ہوں ۔ (السنن لابی داؤد،  ج ۲ ، ص ۳۸۵ باب الاضحية عن الميت، الحدیث : 2790)

 ردالمحتار کتاب الاضحیۃ میں ہے:   قَالَ فِي الْبَدَائِعِ لِأَنَّ الْمَوْتَ لَا يَمْنَعُ التَّقَرُّبَ عَنْ الْمَيِّتِ بِدَلِيلِ أَنَّهُ يَجُوزُ أَنْ يَتَصَدَّقَ عَنْهُ وَيَحُجَّ عَنْهُ، وَقَدْ صَحَّ «أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ ضَحَّى بِكَبْشَيْنِ أَحَدُهُمَا عَنْ نَفْسِهِ وَالْآخَرُ عَمَّنْ لَمْ يَذْبَحْ مِنْ أُمَّتِهِ» (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٦ ‏/ ٣٢٦)

فتاوی بزاز یہ کتاب الاضحية میں ہے:  المختار انه ان ضحى بأمر الميت لا يأكل منها وان بغير امره یاکل۔ اھ (فتاوی بزازیہ ، کتاب الاضحية، ج ۲ ص ۲۹۵) ایساہی بہار شریعت ح ۱۵ ص ۱۴۴ میں بھی ہے۔ واللہ تعالی اعلم

الجواب صحیح محمد نظام الدین رضوی برکاتی
الجواب صحیح محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
کتبہ
زبیر احمد قادری 
تاریخ ۲۴    ذی الحجہ  ۱۴۲۹ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد2
صفحہ318
نمبر SF-0095

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الاضحية
موضوعقربانی
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅