میت کے نام قربانی کر سکتے ہیں یا نہیں اگر کر سکتے ہیں تو اس کا گوشت کون کون کھا سکتے ہیں؟
میت کے نام سے قربانی کرنا جائز و درست ہے اور اس گوشت کا بھی وہی حکم ہے کہ خود کھائے دوست و احباب کو دے اور فقیروں کو بھی دے یہ ضروری نہیں کہ سارا گوشت فقیروں ہی کو دے۔ ہاں اگر اس نے وصیت کی ہو تو اس میں سے نہ کھائے بلکہ کل گوشت صدقہ کر دے۔
حدیث شریف میں ہے: عَنْ حَنَشٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا رضي الله عنه يُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ، فَقُلْتُ لَهُ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ: «أَوْصَانِي رَسُولُ اللهِ ﷺ أَنْ أُضَحِّيَ عَنْهُ»
حضرت حنش سے مروی ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو دیکھا کہ دو مینڈھے کی قربانی کرتے ہیں میں نے کہا یہ کیا ؟ انہوں نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت فرمائی کہ میں حضور کی طرف سے قربانی کروں ۔ لہذا میں حضور کی طرف سے قربانی کرتا ہوں ۔ (السنن لابی داؤد، ج ۲ ، ص ۳۸۵ باب الاضحية عن الميت، الحدیث : 2790)
ردالمحتار کتاب الاضحیۃ میں ہے: قَالَ فِي الْبَدَائِعِ لِأَنَّ الْمَوْتَ لَا يَمْنَعُ التَّقَرُّبَ عَنْ الْمَيِّتِ بِدَلِيلِ أَنَّهُ يَجُوزُ أَنْ يَتَصَدَّقَ عَنْهُ وَيَحُجَّ عَنْهُ، وَقَدْ صَحَّ «أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ ضَحَّى بِكَبْشَيْنِ أَحَدُهُمَا عَنْ نَفْسِهِ وَالْآخَرُ عَمَّنْ لَمْ يَذْبَحْ مِنْ أُمَّتِهِ» (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٦ / ٣٢٦)
فتاوی بزاز یہ کتاب الاضحية میں ہے: المختار انه ان ضحى بأمر الميت لا يأكل منها وان بغير امره یاکل۔ اھ (فتاوی بزازیہ ، کتاب الاضحية، ج ۲ ص ۲۹۵) ایساہی بہار شریعت ح ۱۵ ص ۱۴۴ میں بھی ہے۔ واللہ تعالی اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔