کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
امام کو مصلیٰ پر بیٹھنا کیسا ہے اور بیٹھے تو کس رخ پر بیٹھنا افضل ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
امام کو بعد سلام دائیں بائیں یا مقتدیوں کی طرف رخ کرنے کا اختیار ہے۔ منیۃ المصلی وصغیری میں ہے:”وَإِذَا تَمَّتْ صَلَاةُ الإِمَامِ فَهُوَ مُخَيَّرٌ ، إِنْ شَاءَ انْحَرَفَ عَنْ يَسَارِهِ وَجَعَلَ القِبْلَةَ عَنْ يَمِينِهِ وَإِنْ شَاءَ انْحَرَفَ عَنْ يَمِينِهِ وجَعَلَ القِبْلَةَ عَنْ يَسَارِهِ، وَإِنْ شَاءَ اسْتَقْبَلَ النَّاسَ بِوَجْهِهِ ملخصاً“ (منية المصلي- ابی عبد الله الكاشغري (ت ۷۰۵ھ)، ص 201، فصل في صفة الصلاة، دار القلم - دمشق ) قبلہ رو ہو کر بیٹھنا اور مسلمانوں کی طرف پیٹھ کرنا بلا وجہ خلاف سنت ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔