پیش امام امامت صغری کے تحت ہے۔ نماز میں اور دینیات کے معاملہ میں جماعت اس کے احکام شرعی کو مانے ۔ پیش امام کا کہنا یہ ہے کہ میں جماعت اور اراکین مسجد کمیٹی کے ماتحت نہیں۔ میں مشاہرہ ( تنخواہ ) لینے سکریٹری، صدر یا نائب صدر یا کسی منبر کے پاس جس کو کمیٹی نے مقرر کیا ہے نہیں جاؤں گا۔ وہ خود آ کر مجھے تنخواہ دے، ان کا یہ قول کیسا ہے؟ انتظامی معاملات کا بار کمیٹی کے تحت میں ہے نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
امام مذکور اگر امام ربانی ہیں تو ان کی ہر جائز باتیں ماننی چاہیے۔ امام صاحب اگر تنخواہ لینے صدر یا سکریٹری کے یہاں جائیں تو اس سے کسر شان نہیں ہوتی ۔ اگر صدر یا سکریٹری ان کو تنخواہ لا کر دیتے ہیں تو بہتر ورنہ امام صاحب کو اپنی تنخواہ لینے کے لیے مسجد کے صدر یا سکریٹری صاحبان کے پاس جانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔