🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
امامت

مستحق امامت کون؟

🔖 SF-459 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 99 20 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی چاند خان · از جامع مسجد کمیٹی ٹرسٹ یا نڈ رکوڑہ
❓
Sawal

مکرمی و محترمی مفتی صاحب قبلہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل کے مسائل کے متعلق :
(1) کیا مسجد کی امامت امام کا موروثی حق ہے؟
(۲) کیا امام کو اس کا موروثی حق سمجھ کر اس کو امامت پر رہنے دیا جائے جب کہ وہ مستند عالم نہ ہو؟
(۳) ایک موروثی امام ہے جو نہ حافظ ہے نہ قاری ہے اور نہ کسی مستند مدرسہ سے فارغ التحصیل ہے اور اس کے مقابلہ میں دوسرا شخص حافظ ہے اور قاری بھی عالم ہے اور خطیب بھی، دونوں اماموں میں سے مسجد کی امامت کے لیے کس کو ترجیح دی جائے؟

✅
Jawab

الجواب بعون الملك الوهـــاب

(۱) مسجد کی امامت کوئی موروثی جائداد نہیں کہ نسلاً بعد نسلٍ منتقل ہو بلکہ امامت کا مستحق وہ جو اس کا اہل ہو۔
(۳،۲) اگر دونوں امام میں سے کوئی ایک متعین نہیں ہوئے ہیں تو آخر الذکر امام اولی ہیں اور اگر اول الذکر امام عالم نہیں مگر قرآن پاک   ما یجوز به الصلوٰة  ادا کر لیتے ہیں اور مسائلِ طہارت و نماز سے واقفیت بھی رکھتے ہیں اور متعین امام ہیں تو وہی مستحق امامت ہیں ۔ در مختار میں ہے: ”إوإمَامُ المَسْجِدِ الرَّاتِبِ أوْلَى من غيرِه“ (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي، ص: 77، کتاب الصلاة، باب الامامة، دار الکتب العلمیة، بیروت) تنخواہ دار امام کے ہوتے ہوئے کوئی دوسرا امام آجائے جو اس سے افضل ہے پھر بھی امامت کا زیادہ حق دار مقر ر امام ہی ہے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ86
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-459

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعامامت
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅