🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نماز

نابینا غیر محتاط اور عورت کو بے ستر رکھنے والے کے پیچھے نماز کیسی ہے؟

🔖 SF-354 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 112 09 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک ایسا نا بینا ہے، جو اپنے جسم ولباس کو نجاست ظاہری سے محفوظ  نہیں رکھ سکتا اور امور غیر شرعی کا مرتکب رہتا ہے،  جیسے بغیر اذن ولی نابالغہ لڑکی کا نکاح پڑھنا اور اپنی  عورت کو بے ستر رکھنا وغیره۔  ایسے شخص کی امامت کےباوجود پر ہیز گار امام مل سکتا ہے، کیا حکم ہے کہ اس کو  امام بنانا چاہئے یا کہ نہیں۔

✅
جواب

ہو الموفق للصواب

 امام کاسنی صحیح العقیده پابند شرع ہونا  ضروری ہے، اور اگر امام نابینا ہے، مگر نماز کے مسائل  کو جانتا ہے، جسم اور کپڑے کو پاک وصاف رکھتا ہے،  شریعت کا پابند ہے، تو ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا بلا  شبہ جائز بلکہ حدیث کے موافق و مطابق اور اگر نابینا ایسا  ہو کہ جسم اور کپڑے کو پاک و صاف نہیں رکھتا، اور  شریعت کی پابندی نہیں کرتا، تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا  شرعاً منع ہے، اور اس کی امامت نا جائز ہے۔ اس کی امامت  سے لوگوں کو وحشت و نفرت ہوگی، اور جماعت میں قلت  ہوگی، لہذا اس نابینا کو امامت سے ضرور علیحده کر دیں،  اور اس امام مذکور کے پیچھے اپنی نمازیں خراب و برباد  نہ کریں، بلکہ کسی سنی صحیح العقیده پابند شرع کو امام  رکھیں اور اس نابینا امام مذکور کو امامت سے علیحده کردیں، والله تعالیٰ درسولہ الاعلیٰ اعلم۔

نوٹ :۔ جس کی عورت بغیر ستر کے پھرے شوہر اس کو  منع نہ کرے تو اس کا شوہر بھی اس کی طرح فسق کر رہا  ہے، اور اگر شوہر منع کرتا ہے، مگر بیوی بے پرده پھرتی  ہے، تو اس صورت میں شوہر کا کوئی قصور نہیں، قرآن  پاک میں ہے:   اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ(۳۸) (1)

(1) ↩کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ۔  (پ۲۷، النجم : ۳۸)

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
صفحہ65
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-354

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعنماز
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅