کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک ایسا نا بینا ہے، جو اپنے جسم ولباس کو نجاست ظاہری سے محفوظ نہیں رکھ سکتا اور امور غیر شرعی کا مرتکب رہتا ہے، جیسے بغیر اذن ولی نابالغہ لڑکی کا نکاح پڑھنا اور اپنی عورت کو بے ستر رکھنا وغیره۔ ایسے شخص کی امامت کےباوجود پر ہیز گار امام مل سکتا ہے، کیا حکم ہے کہ اس کو امام بنانا چاہئے یا کہ نہیں۔
ہو الموفق للصواب
امام کاسنی صحیح العقیده پابند شرع ہونا ضروری ہے، اور اگر امام نابینا ہے، مگر نماز کے مسائل کو جانتا ہے، جسم اور کپڑے کو پاک وصاف رکھتا ہے، شریعت کا پابند ہے، تو ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا بلا شبہ جائز بلکہ حدیث کے موافق و مطابق اور اگر نابینا ایسا ہو کہ جسم اور کپڑے کو پاک و صاف نہیں رکھتا، اور شریعت کی پابندی نہیں کرتا، تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا شرعاً منع ہے، اور اس کی امامت نا جائز ہے۔ اس کی امامت سے لوگوں کو وحشت و نفرت ہوگی، اور جماعت میں قلت ہوگی، لہذا اس نابینا کو امامت سے ضرور علیحده کر دیں، اور اس امام مذکور کے پیچھے اپنی نمازیں خراب و برباد نہ کریں، بلکہ کسی سنی صحیح العقیده پابند شرع کو امام رکھیں اور اس نابینا امام مذکور کو امامت سے علیحده کردیں، والله تعالیٰ درسولہ الاعلیٰ اعلم۔
نوٹ :۔ جس کی عورت بغیر ستر کے پھرے شوہر اس کو منع نہ کرے تو اس کا شوہر بھی اس کی طرح فسق کر رہا ہے، اور اگر شوہر منع کرتا ہے، مگر بیوی بے پرده پھرتی ہے، تو اس صورت میں شوہر کا کوئی قصور نہیں، قرآن پاک میں ہے: اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ(۳۸) (1)
(1) ↩کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ۔ (پ۲۷، النجم : ۳۸)
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔