بخدمت شریف عالی جناب مفتی صاحب مدظلہ العالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
(۱) نا بالغ اذان و نماز تراویح اور ذبح کر سکتا ہے یا نہیں؟ اور کون سی چیزیں اس کے لیے مانع ہیں؟
(۲) قاتل کا ذبیحہ کیسا ہے؟ اور کون کون سی چیزیں اس کے لیے مانع ہیں؟
(۳) آج کل جو مشینوں کے ذریعہ ذبح کیا جا رہا ہے کیسا ہے؟ اس کا ذبیحہ حلال یا یا حرام؟
مسئله : از : قاضی محمد عبدالحی پیش امام مسجد یوسفیہ ، کپل و پوسٹ تعلقہ ضلع را ئچور میسور اسٹیٹ جمادی الاولی ۱۳۹۲ھ
الجواب بعون الملك الوهـــــــــــــــــــــاب
(۱) نا بالغ اگر سمجھ والا ہے اور اذان کو اذان سمجھتا ہے تو اس کی اذان صحیح ہے۔ عالمگیری میں ہے:"أذان الصبي العاقل صحيح من غير كراهة" " (الفتاوى الهنديه، ج 1، ص 54، کتاب الصلاۃ، الباب الثانی فی الاذان، فصل فی صفۃ الاذان و احوال المؤذن) نابالغ کے پیچھے تراویح درست نہیں ہاں اگر اچھی طرح ذبح کر لیتا ہے تو اس کا ذبیحہ درست ہے۔ نابالغ اپنی ملک میں تصرف نہیں کر سکتا اور بھی اس کے چند احکام ہیں جس کے لیے تفصیل درکار ہے۔
(۲) قاتل اگر دائرہ اسلام میں ہے تو اس کا ذبیحہ حلال ہے۔ قاتل کو مقتول کی جائیداد میں سے حصہ نہیں ملے گا۔
(۳) حرام ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی
جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور، ۱۹ جمادی الاولی ۱۳۹۲ ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔