ہمارے امام صاحب ان لوگوں کو جو پوری نماز ادا کرنے کے بعد خود دعامانگ کر چلے جاتے ہیں کہتے ہیں ، وه شیطان کے بھائی ہیں جب ان کو کہا جائے کہ شہر میں عموماً کاروباری ایسا ہی کرتے ہیں، تو آپ ان کو شیطان کا بھائی فرماتے ہیں، بیچ اس مسئلہ کے اختلاف زیاده بڑھ رہا ہے، صحیح فتویٰ صادر فرما کر عندالله ماجور ہوں۔ بینوا توجروا
نماز با جماعت ادا کرنے کے بعد بہتر یہ ہے کہ اکٹھے مل کر دعا بھی مانگیں کہ حدیث شریف میں ہے ، «الدُّعَاءُ مُخُّ» الْعِبَادَةِ — (سنن الترمذي - ت بشار – الترمذي (٥ / ٣٨٦) یعنی دعا عبادت کا مغز ہے، جس طرح سے مل کر نماز ادا کی ہے، ایسے ہی مل کر دعا مانگیں معلوم نہیں کہ اس مجمع میں الله تعالیٰ کا نیک بنده کون ہے، کہ جس کے ذریعہ سے نماز و دعا مقبول ہو جائے لیکن ضروری کاروبار کی وجہ سے اگر کوئی آدمی تنہاد عا مانگ کر چلا جائے تو شرعاً کوئی حرج نہیں ہے جس مولوی صاحب نے تنہا دعا مانگنے والے کو شیطان کا بھائی کہا ہے ، اس نے بہت سخت کلمہ کہا ہے، ایک مسلمان کا مسلمان کو بلا وجہ شرعی شیطان کا بھائی کہنا سخت جرم ہے، اس مولوی صاحب پر لازم ہے، کہ تو بہ کرے اور اس سے جس کو شیطان کا بھائی کا ہے معافی مانگے ، اور آئنده کسی مسلمان کو خلاف شرع کلمہ نہ کہے۔
والله تعالٰی اعلم۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔