🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الجنائز

نماز جنازہ فرض و سنت کے بعد اور نفل سے پہلے پڑھنا چاہیے

🔖 SF-450 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 75 20 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی قاضی مہرجان · از ہوشنگ آباد
❓
Question

جناب مولا نا صاحب مد ظلكم العالی السلام علیکم ورحمۃ  اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ان مسائل میں :

(۱) واضح ہو کہ جن نمازوں کے بعد سنت و نفل نمازیں ہیں ان میں اگر جنازہ آجائے تو کیا فرض نماز کے بعد نماز جنازہ امام پڑھا سکتے ہیں یا پوری نماز سنت و نفل پڑھنے کے بعد نماز جنازہ پڑھنا چاہیے؟

(۲) کیا امام بغیر سنت مؤکدہ پڑھے امامت کر سکتا ہے؟

(۳) جمعہ کے بعد جو چار سنت ہیں کیا وہ فرض کے قریب ہیں؟

فوری جناب عالی مجھ کو مستند کتابوں کے حوالے سے جواب عنایت فرمایا جائے ، مجھ پر آپ کا بڑا کرم ہوگا۔

✅
Answer

الجواب بعون الملك الوهـــاب

(۱) نماز جنازه فرض و سنت کے بعد نفل سے پہلے پڑھنی چاہیے۔ درمختار میں ہے : ”وَالْفَتْوَى عَلَى تَأْخِيرِ الْجِنَازَةِ عَنْ السُّنَّةِ“ (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي، ص 112، کتاب الصلاة، باب العيدين، دار الکتب العلمیة بیروت) جنازہ خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو سنت پر مقدم کی جائے گی۔

(۲) ایک آدھ بار ہو تو کوئی حرج نہیں لیکن سنت مؤکدہ کو چھوڑنے کی عادت بنانا فسق ہے، پھر اگر علانیہ طور پر چھوڑے تو فاسق معلن ہے۔ فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی ۔ ردالمحتار میں ہے: ”كَانَتْ السُّنَّةُ الْمُؤَكَّدَةُ قَرِيبَةً مِنْ الْوَاجِبِ فِي لُحُوقِ الْإِثْمِ كَمَا فِي الْبَحْرِ، وَيَسْتَوْجِبُ تَارِكُهَا التَّضْلِيلَ وَاللَّوْمَ كَمَا فِي التَّحْرِيرِ: أَيْ عَلَى سَبِيلِ الْإِصْرَارِ بِلَا عُذْرٍ“ (حاشية ابن عابدين = رد المحتار – الحلبي – ابن عابدين، ج 2، ص 12، کتاب الصلاة، باب الوتر و النوافل)

(۳) نہیں بلکہ سنت مؤکدہ ہیں ۔ تنویر الابصار اور در مختار میں ہے: ”وَسُنَّ مُؤَكَّدًا أَرْبَعٌ قَبْلَ الظُّهْرِ وَ أَرْبَعٌ قَبْلَ الْجُمُعَةِ وَ أَرْبَعٌ بَعْدَهَا بِتَسْلِيمَةٍ“ (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي، ص 91، کتاب الصلاة، باب الوتر و النوافل، دار الکتب العلمیة بیروت)  فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۲۵   ؍جمادی الاخرى۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ114
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-450

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب الإمامة
موضوعکتاب الجنائز
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅