مسئلہ : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں :
ایسا امام جو کہ نماز پڑھاتے وقت اپنے گلے کو ہمیشہ کھلا رکھے اور بٹن نہ لگائے، نماز کے وقت آستین پوری بند رکھنا اور گلا بند رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔ اگر گرم معلوم ہوتا ہو تو بعد نماز کھلا رکھ سکتا ہے۔ کیا پڑھاتے وقت گلا کھلا رکھنا درست ہے؟ جواب سے نوازیں۔
الجواب بعون الملك الوهـــــاب
نماز میں گلے کے بٹن اس طرح کھلے رہیں کہ سینہ نظر آئے ، نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی ۔ اگر سینہ بند ہو صرف گلے کا آخری بٹن کھلا ہو تو نماز مکروہ تحریمی نہ ہوگی ۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔