🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نماز

اعتجار کا حکم

🔖 SF-443 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 93 19 Aug 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
المستفتی حافظ محمد امین کور با ضلع بلاسپور
❓
Sawal

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسائل ذیل میں :

(۱) عمامہ یا رومال سر پر اس طرح باندھنا کہ بیچ  کا حصہ کھلا ر ہے نماز ہوگی یا نہیں؟

(۲) سجدے میں کتنی انگلیوں کا زمین سے لگا نا ضروری ہے، بعض لوگ صرف انگوٹھا یا ایک دو انگلی لگا لیتے ہیں، اور بعض لوگ تو پیر ہی اٹھا لیتے ہیں یا موڑ لیتے ہیں یا صرف انگلیوں کا پور لگاتے ہیں ، ان صورتوں میں نماز صیح ہوتی ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا

✅
Jawab

الجواب بعون الملك الوهـــاب

(۱) عمامہ یا رومال سر پر اس طرح باندھنا کہ بیچ کا حصہ کھلا رہے اس کو عربی میں اعتجار  کہتے ہیں اور اعتجار  ممنوع ہے اور اس سے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی۔  ردالمحتار میں ہے: (قَوْلُهُ وَالِاعْتِجَارُ) لِنَهْيِ النَّبِيِّ   صلى الله عليه وسلم  عَنْهُ، وَهُوَ شَدُّ الرَّأْسِ، أَوْ تَكْوِيرُ عِمَامَتِهِ عَلَى رَأْسِهِ وَتَرْكُ وَسَطِهِ مَكْشُوفًا ( رد المحتار – الحلبي – ابن عابدين، ج 1، ص 652، کتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها)  اعتجار  مکروہ ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کے منع فرمانے کی وجہ سے۔ أن يشد را سه بالمنديل ويترك وسط راسه (فتاوی قاضی خان على هامش الهنديه ج:1، ص: 118،  کتاب الصلاة، باب الحدث في الصلاة و ما يكره فيها)  یعنی اعتبار مکروہ   (تحریمی ) ہے۔ اور اعتجار  یہ ہے کہ آدمی اپنے سر کو رومال سے باندھے اور اپنے بیچ سر کا حصہ کھلا چھوڑ دے۔

 (۲) سجدے کی حالت میں دسوں انگلیوں میں سے ایک انگلی کے پیٹ کا زمین پر اس طرح لگنا کہ قبلہ کی طرف مڑی رہے سجدہ کے لیے شرط ہے۔ اگر ایک انگلی بھی نہ لگی تو سرے سے نماز ہی نہ ہوگی ، اور دونوں پاؤں کی تین تین انگلیوں کے پیٹ کا لگنا واجب ، کہ اگر تین تین انگلیاں نہیں لگیں تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی ۔ لقوله علیه الصلوة والسلام : إِذَا سَجَدَ المُؤْمِنُ سَجَدَ كُلُّ عُضْوِ مِنهُ، فَلْيُوَجِّهُ مِنْ أَعْضَائِهِ القِبْلَةَ مَا اسْتَطَاعَ ( الهداية – المرغيناني، ج 1، ص: 92، كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة) یعنی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا  فرمان : جب مؤمن سجدہ کرتا ہے تو اس کے سارے اعضاء سجدہ کرتے ہیں پس چاہیے کہ جہاں تک ممکن ہو اپنے اعضاء کو قبلہ کی طرف متوجہ کرے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے: وَلَوْ سَجَدَ وَلَمْ يَضَعْ قَدَمَيْهِ عَلَى الْأَرْضِ لَا يَجُوزُ وَلَوْ وَضَعَ إحْدَاهُمَا جَازَ مَعَ الْكَرَاهَةِ  (الفتاوى الهندية– محمد أورنك عالم كير، ج 1، ص 70، کتاب الصلاة، الباب الرابع في صفة الصلاة) یعنی اگر سجدہ کیا اور اپنے دونوں قدم کو زمین پر نہیں رکھا تو نماز جائز نہیں ہوئی اور اگر ایک کو رکھا تو نماز کراہت کے ساتھ ہو جائے گی۔ یعنی مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی ۔ پھر قدم کے زمین پر رکھنے سے مراد انگلیوں کے پیٹ کا قبلہ کی طرف متوجہ ہونا ہے۔ اسی عالمگیری میں ہے: وَوَضْعُ الْقَدَمِ بِوَضْعِ أَصَابِعِهِ (الفتاوى الهندية– محمد أورنك عالم كير، ج 1، ص 70، کتاب الصلاة، الباب الرابع في صفة الصلاة)  یعنی قدم رکھنے سے مراد انگلیوں کا رکھنا ہے۔ فقہائے کرام نے اس مسئلہ کی طرف خصوصی تنبیہ فرمائی ہے مگر افسوس کہ اکثر لوگ اس سے غافل ہیں اور اپنی نمازوں کو ضائع کرتے ہیں۔ وفقنا الله تعالىٰ واياهم إلى سبيل الرشاد . فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۲۵   ؍جمادی الاخری ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ115
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-443

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعنماز
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅