کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں ہفتہ میں صرف تین وقت نماز پڑھتا ہوں اس کے بعد ہمیں نماز سے کوئی مطلب نہیں۔ تو کیا اس طرح کہنے والے اسلام سے خارج ہو گئے بعدہ کیا کیا جائے؟ اس سوال کا جواب بحوالہ کتب دیا جائے ، اس طرح کے خیالات رکھنے والوں کو یا اس طرح کہنے والوں کو شریعتا کیا کہا جائے؟ یا اس طرح کے گندے خیالات رکھنے والے کو کیا لازم آتا ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
ایسا کہنا کفر ہے، قائل پر توبہ و تجدید ایمان اور اگر بیوی رکھتا ہے تو تجدید نکاح بھی کرے کمافی الکتب العامة - فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔