مولا نا مفتی اعظم مصطفی رضا خان محترم بزرگ کی خدمت میں خاکسار کا سلام قبول ہو۔ بعد از خیریت آپ کا اور اہلِ قوم کی خیریت کا خداوند کریم سے شب و روز طالب ہوں ۔ سوال تحریر کر رہا ہوں امید رکھتا ہوں کہ آپ احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے حل روانہ کریں گے۔
ایک حضرت نے چار لڑکوں کے بعد اپنا آپریشن ( نس بندی ) کر لیا ہے۔ ان سے قبل دولڑکیاں بھی ہو چکی ، مطلب چھ بچوں کے بعد مذکورہ بالا عمل کیا ہے وہی صاحب نس بندی ہونے کے بعد سے امامت کر رہے تھے یعنی چھ سال اس نس بندی کو ہو چکے ہیں امام صاحب کا جواب ہے کہ میری شریک حیات کو زچگی (ڈیلیوری) کے وقت تکلیف ہوتی تھی ۔ یہ ان کا عذر ہے ( خدا ہی بہتر جانتا ہے ) اب ایسی حالت میں ان کی امامت درست ہے یا نا درست ہے؟ آپ تفصیل سے احادیث کے حوالے سے جواب دیجئے ۔
الجواب بعون الملك الوهـــاب
زمانہ جاہلیت میں لڑکی پیدا ہونے کے بعد زندہ درگور کر دی جاتی تھی اور اس دور میں پیدا ہونے سے قبل ہی قتل کر ڈالتے ہیں حالاں کہ قرآن کریم کا ارشاد ہے: " وَ لَا تَقْتُلُوْۤا اَوْلَادَكُمْ "(الانعام : 151) اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔ نس بندی کر کے قوت مردمی کو زائل کرنا نا جائز وحرام ہے۔ امام صاحب کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی تا وقتے کہ صدق دل سے تو بہ نہ کریں۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔