🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نکاح

نکاح شغار کیا ہے؟ اور نکاح کون فسخ کر سکتا ہے؟

🔖 SF-191 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 219 21 Jun 2026 ⏱️ 5 منٹ مطالعہ
❓
Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں نکاح وٹہ سٹہ جائز ہے یا نہیں، اس کا کافی جواب ہونا چاہئے ، کیونکہ ہمارے علاقہ میں ایک وہابی نجدی چک نمبر 40 میں ایسے نکاح فسخ کرتا رہتا ہے، اور دلیل دیتا ہے لاشغار فی الاسلام لہذا اس مسئلہ کا بہت شور پڑ چکا ہے غور فرما کر با دلائل موثق جواب ارسال فرمائیں اور ایسے فسخ نکاح کرنے والے کو کیا سزا ہونی چاہئے،جواب جلدی دیں 

بینوا بالصواب والتفصیل تو جروا۔ بالاجر الجزیل۔

✅
Answer

شغار کا مطلب شرعا یہ ہے کہ ایک آدمی اپنی لڑکی یا بہن کا نکاح دوسرے سے کر دے اور وه دوسرا اپنی لڑکی یا بہن وغیره کا نکاح اس سے کر دے اور ہر ایک کا مہر شرعی نہ ہو بلکہ نکاح کے بدلہ میں نکاح ہی مہر ہو ایسا کرنا گناه و منع ہے، لیکن نکاح منعقد ہو جائے گا ، اگر مہر علیحده علیحده مقرر کر کے نکاح کئے گئے تو نکاح شغار میں داخل نہ ہونگے ،

مرقاة شرح مشکوة میں ہے، قال صاحب الھدایة وَإِذَا زَوَّجَ الرَّجُلُ بِنْتَه عَلَى أَنْ يُزَوِّجَهُ الْآخَرُ بِنْتَهُ أَوْ أُخْتَهُ لِيَكُونَ أَحَدُ الْعَقْدَيْنِ عِوَضًا عَنْ الْآخَرِ

قال ابن الهمام: صَدَاقًا فِيهِ، وَإِنَّمَا قَيَّدَ بِهِ؛ لِأَنَّهُ لَوْ لَمْ يَقُلْ عَلَى أَنْ يَكُونَ بُضْعُ كُلٍّ صَدَاقًا لِلْأُخْرَى أَوْ مَعْنَاهُ بَلْ قَالَ زَوَّجْتُكَ بِنْتِي عَلَى أَنْ تُزَوِّجَنِي بِنْتَكَ وَلَمْ يَزِدْ عَلَيْهِ فَقَبِلَ جَازَ النِّكَاحُ اتِّفَاقًا وَلَا يَكُونُ شِغَارًا.— (فتح القدير للكمال بن الهمام - ط الحلبي – الكمال بن الهمام (٣ ‏/ ٣٣٨)

ردالمختار میں ہے:  قَالَ فِي النَّهْرِ: وَهُوَ أَنْ يُشَاغِرَ الرَّجُلَ: أَيْ يُزَوِّجَهُ حَرِيمَتَهُ عَلَى أَنْ يُزَوِّجَهُ الْآخَرُ حَرِيمَتَهُ وَلَا مَهْرَ إلَّا هَذَا، كَذَا فِي الْمُغْرِبِ: أَيْ عَلَى أَنْ يَكُونَ بُضْعَ كُلٍّ صَدَاقًا عَنْ الْآخَرِ، وَهَذَا الْمُقَيَّدُ لَا بُدَّ مِنْهُ فِي مُسَمَّى الشِّغَارِ، حَتَّى لَوْ لَمْ يَقُلْ ذَلِكَ وَلَا مَعْنَاهُ بَلْ قَالَ زَوَّجْتُك بِنْتِي عَلَى أَنْ تُزَوِّجَنِي بِنْتَك فَقَبِلَ أَوْ عَلَى أَنْ يَكُونَ بُضْعُ بِنْتِي صَدَاقًا لِبِنْتِك فَلَمْ يَقْبَلْ الْآخَرُ بَلْ زَوَّجَهُ بِنْتَه وَلَمْ يَجْعَلْهَا صَدَاقًا لَمْ يَكُنْ شِغَارًا بَلْ نِكَاحًا صَحِيحًا اتِّفَاقًا — (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٣ ‏/ ١٠٥)

نیز اسی میں ہے: وَحَاصِلُهُ أَنَّهُ مَعَ إيجَابِ مَهْرِ الْمِثْلِ لَمْ يَبْقَ شِغَارًا حَقِيقَةً

عمدة الرعایا میں شغار کے متعلق لکھا ہے:  وھوان یَخلُو النكاح عند المھر من الطرفین ھو انكاح حریمة الآخر فلولم یكن ھذا فلیس بشغار كان یذكر المھر مع شرط ان یزوجھ مزلیتھ لا بذكر المھر ولا یجعل انكاحھ مھر ابل بشرط علحدة كذافي النھر

ھدایہ  میں شغار کی تعریف کرنے کے بعد فرمایا:  فالعقدان جائز ان

بدائع الصنائع میں ہے، والنكاح صحیح عندنا -

پاکستان میں بٹہ کا رشتہ جو کیا جاتا ہے، وه شرعا نکاح شغار میں داخل نہیں ہے، کیونکہ عموما اس قسم کے نکاح علیحده علیحده مہر مقرر کر کے کئے جاتے ہیں، ہمارے نزدیک نکاح شغار بھی منعقد ہو جاتا ہے، اگر چہ ایسا کرنا گناه ہے، جیسا کہ ایام حیض میں عورت کو طلاق دینے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے، مگر ایام حیض میں طلاق دینا گناه ہے، جب یہ نکاح شرعا صحیح منعقد ہو تو اس نکاح کو شوہر کے علاوه کوئی فسخ نہیں کر سکتا وه عورت بدستور اپنے شوہر کی بیوی ہے۔

وہابی شان الوہیت وشان رسالت و شان ولایت میں بے ادب گستاخ ہیں، مسلمانوں پر لازم ہے کہ ان کی مجلس میں نہ بیٹھیں اور نہ ہی ان کے وعظ سنیں اور ان سے شرعی فتوی بھی حاصل نہ کریں بلکہ شرعی فتوی کسی سنی صحیح العقیده عالم دین سے دریافت کریں ، مولیٰ عز و جل  شریعت پر چلنے کی توفیق دے۔  

والله تعالٰی و رسولہ  الاعلیٰ اعلم 

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
صفحہ108
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-191

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعنکاح
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅