کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام درج ذیل مسائل میں :
(۱) سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے ہر ماہ کچھ پیسہ کٹتا رہتا ہے اور ملازمت سے سبک دوش ہونے پر وہ پیسہ ملتا ہے۔ آیا اس روپیہ پر فی الحال زکوۃ ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو واجب الادا علی الفور ہے، یا آخر میں، جب سارا روپیہ ملے گا تب سارے گزشتہ سالوں کا جوڑ کر دینا پڑے گا ؟ بینوا وتوجروا
(۲) لائف انشورنس ( زندگی کا بیمہ ) کے پیسے پر زکوۃ ہے کہ نہیں اگر ہے تو کس طور پر واجب الادا ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــــــــاب
(۱، ۲) دونوں صورتوں میں زکوۃ ہر سال واجب ہے۔ لیکن سال بسال اس کی ادائیگی واجب نہیں، جب یہ رقم وصول ہو جائے تو سارے سالوں کی زکاۃ واجب الادا ہو گی ۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔