مکرم و محترم عالی جناب مفتی صاحب قبلہ جامعہ عربیہ ناگپور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین حسب ذیل مسئلہ میں :
زکوٰۃکے پیسے سے ایک قحط زدہ شہر کے ہر مذہب کے ماننے والوں کو امداد کرنا ، کنواں کھدوانا اور اس کے متعلق ہر قسم کی مدد کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ سرکاری ملازمین کو ایک قحط زدہ علاقے کی مدد کے لیے زکوٰۃکے پیسے دینا جائز ہے کہ نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهاب
مستحق زکوٰۃصرف مسلمان ہے غیر مسلم کو زکوۃ دینا جائز نہیں اور نہ ہی اس سے زکوۃ ادا ہوگی ۔ یوں ہی زکوۃ کے پیسے سے کنواں کھدوانا بھی جائز نہیں کیوں کہ زکوۃ کے لیے تملیک شرط اور کنواں کھدوانے میں تملیک نہیں پائی جاتی ۔ لقوله تعالى: اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَآءِ وَ الْمَسٰكِیْنِ (التوبۃ: 60)
کفار کی اعانت جائز نہیں ۔ لقوله تعالى: وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪-وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ (المائدۃ : 2) قحط زدہ علاقوں کے مسلمانوں کی مسلمان سرکاری ملازمین کے ذریعے زکوٰۃکی رقم سے اعانت کی جاسکتی ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔