🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
زکوٰۃ

مال کے برابر قرض ہو تو کیا زکاۃ واجب ہے؟

🔖 SF-530 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 81 04 Oct 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی احمد حسین · از کھنڈے تا را، پوسٹ بوڑھی کو منا ضلع کا لاہنڈی ، اڈیسہ
❓
سوال

حضرت مولانا صاحب السلام علیکم ۔ 

عرض گزارش ہے کہ یہاں قریب قریب ایک شخص چالیس سال کا ہے، ان کے پاس خود کی چالیس ایکڑ کی زمین ہے، اس کے علاوہ پندرہ بیس گائے بیل بھی ہیں ، علاوہ دس بکریاں بھی ہیں۔ اور بڑے لڑکے کی شادی کرنے پر جہیز میں آٹھ تولہ سونا بھی ملا قریباً  ۱۰ / ۱۵  تولہ چاندی بھی ملی ہے۔ مگر سونا چاندی بہو کے قبضہ میں ہے۔ مگر باپ بیٹا سب ایک ہی ساتھ ہیں، الگ نہیں ہیں، مگر کھیتی کم آنے سے بیچ کی کمی آتی ہے، کھیت سے ان کو چھ ہزار کی فصل ہو جاتی ہے، مگر آج چھ سال سے  پندہ ہزار کا قرض چلا آتا ہے۔ لیکن مہا جن لوگوں کو کچھ کچھ قرض دے کر بھی سات آٹھ ہزار کا قرض برابر برابر رہ جاتا ہے۔ اور وہ اپنے گھر میں کھانے کے لیے اور کچھ کھیت میں بیچ ڈالنے کے لیے دو ہزار کا دھان رکھ لیتے ہیں۔ ایک سال کے لیے اگر ایسی صورت میں پورا قرضہ چکانا چاہیں گے تو گھر میں کھانے پینے کے لیے کچھ بھی نہیں بچے گا اور پورا قرض بھی ادا نہ ہوگا۔ تو ان سب حالت میں زکوۃ دینا، قربانی کرنا اور صدقہ و خیرات دینا جائز ہے یا نہیں؟ براہِ کرم سوال کا جواب عنایت کریں۔ میں منتظر رہوں گا۔

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهاب

صورت مسئولہ میں زکوۃ واجب نہ ہوگی ، البتہ صدقہ فطر اور قربانی واجب ہوگی ۔ زمین کی پیداوار آسمانی یا سیلاب کے پانی سے سیراب ہوتی ہے تو اس پیداوار میں عشر یعنی دسواں حصہ اور اگر پانی باہر سے دینا پڑتا ہے بغیر پانی دیے فصل نہ ہو گی تو ایسی زمین کی پیداوار میں نصف عشر یعنی بیسواں حصہ دینا واجب ہے۔ قرض عشر سے روکنے والی چیز نہیں ۔ فقط

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ137
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-530

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الزكاة
موضوعزکوٰۃ
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅