🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الشتی

ایک مدرسہ کے متعلق مسئلہ

🔖 SF-515 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 121 06 Sep 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
المستفتی احمد بھائی · از عزیز سائیکل اسٹور نگری
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :

(۱) ہمارے گاؤں میں قریب ۲۰ ؍ گھر سے زیادہ مسلمانوں کی آبادی ہے، یہاں کی مسلم جماعت نے ایک مدرسہ عربیہ مذہبی تعلیم کے لیے کھولا ہے اور اس کے بعد مدرسہ میں جمعہ بھی قائم کر دیا گیا اور اب قریب ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہو رہا ہے، اللہ کے فضل وکرم سے یہاں مدرسہ میں جمعہ کے علاوہ پانچوں وقتوں کی نماز اور اذان و جمعہ بھی پابندی سے ادا ہو رہے ہیں، جہاں مدرسہ میں ہم لوگ جمعہ اور نماز وغیرہ پڑھتے ہیں وہ مکان کسی اور صاحب کا ہے اور اب ہم لوگ اللہ کے فضل و کرم سے اپنے ان تمام مذہبی ارکان جو مدرسہ میں ادا کرتے تھے دوسرا مکان خریدنے کی بات چیت ہو چکی ہے۔ اور قریب ان شاء اللہ چند دنوں کے بعد دوسرا مکان ہمیں مل جائے گا اور جہاں مدرسہ ہے جہاں نماز و جمعہ ادا ہوتی رہی ہے اب وہ مکان چھوڑ کر نئے والے مکان میں نماز و جمعہ ہوا کرے گی۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم لوگوں نے جہاں ایک سال سے زیادہ اذان ، نماز جمعہ ادا کیا ہے اس مکان کو چھوڑ کر نئے مکان میں اذان، نماز جمعہ قائم کر سکتے ہیں یا نہیں؟ پرانا مدرسہ جہاں ہم نمازیں ادا کرتے تھے وہ مکان اور جگہ شریعت کی نگاہ میں کیا درجہ رکھتی ہے؟ اور ہمیں نئے دوسرے مکان میں جمعہ قائم کرنے کی شریعت اجازت دیتی ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی شریعت کے حوالے سے جواب عطا فر ما ئیں عین نوازش ہوگی ۔

(۲) شریعت کی نگاہ میں سنیما دیکھنا اور تجارت کی نیت سے سنیما، ٹاکیز کھول کر سنیما دکھلا نا جائز ہے یا نہیں؟ اور سنیما کی آمدنی سے ملنے والی رقم کی شریعت کی نگاہ میں کیا حقیقت ہوگی، جائز ہوگی یا ناجائز؟ برائے کرم و مہر بانی جلد سے جلد جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ؟

(۳) قبرستان میں قبر پر یا قبر کے پاس اگر بتی جلانا کیسا ہے؟ شریعت اجازت دیتی ہے یا نہیں؟ اگر نہیں دیتی ہے تو برائے کرم سمجھاتے ہوئے جواب دیں۔

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــاب

(۱) اگر مالک مکان نے مکان کو مسجد کے لیے وقف کر دیا تب تو وہ مسجد ہے۔ اب اس کو دوسرے کام میں نہیں لا سکتے اور اگر وقف نہیں کیا ہے صرف نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے تو دوسری جگہ زمین خرید کر جمعہ وغیرہ قائم کر سکتے ہیں بشرطیکہ شرائط جمعہ پائی جائیں۔

(۲) سنیما دیکھنا یا ٹاکیز بنا کر اسے ذریعہ معاش بنانا حرام سخت حرام اور گناہ ہے۔ لقوله عليه الصلاة والسلام : ”كُلُّ لَهْوِ الْمُؤْمِنِ بَاطِلٌ“ (فتح القدير – الكمال بن الهمام (ت ٨٦١) ،  ج 7، ص: 413، كتاب الشهادات،  باب من تقبل شهادته ومن لا تقبل، دار الفكر، بيروت) سنیما کی آمدنی خبیث مال ہے۔

(۳) اگر بتی خوشبودار چیز ہے اگر لوگ قبر کے پاس فاتحہ پڑھنے کے لیے آتے جاتے ہیں تو قبر کے ارد گرد جلا سکتے ہیں۔ قبر پر نہیں، تا کہ اچھی خوشبو پا کر زائرین کا دل لگے اور اگر کوئی آتا جاتا نہ ہو تو اگر بتی نہ جلائی جائے کیوں کہ یہ اسراف ہے، میت کو اس سے کچھ فائدہ نہیں ۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۲۷ ؍صفر المظفر ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ343
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-515

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعکتاب الشتی
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅