کیا فرماتے ہیں علمائے ملت اسلامیہ اس مسئلہ میں :
زید نے کہا کہ بکر کے گھر کا پکا ہوا نہیں کھاؤں گا ۔ اب اگر گھر کا پکا ہوا نہ دیا جائے، کسی اور گھر کا پکا ہوا اسے دیا گیا تو کھا سکتا ہے؟ یا کھانا نہ دیں بلکہ پھل فروٹ دیں تو یہ بغیر کفارہ یمین جائز ہے یا نہیں؟ اور پہلی صورت میں کیا ہوگا ؟ قسم کا کفارہ کیا ہے؟ کتاب وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ فقط
الجواب بعون الملك الوهـــاب
صورتِ مسئولہ میں قسم واقع نہ ہوگی ، لہذا زید بکر کے گھر کی ہر چیز کھا سکتا ہے۔ قسم کا کفارہ دس مسکین کو دونوں وقت پیٹ بھر اوسط درجہ کا کھانا کھلانا یا دس مسکین کو اوسط درجہ کا کپڑا پہنانا یا ایک غلام آزاد کرنا ہے اور اگر ان تینوں کی طاقت نہ رکھتا ہو تو تین روزے رکھنا ہے۔ بقولہ تعالی :” فَكَفَّارَتُهٗۤ اِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسٰكِیْنَ مِنْ اَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ اَهْلِیْكُمْ اَوْ كِسْوَتُهُمْ اَوْ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍؕ-فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلٰثَةِ اَیَّامٍ“ (المائدة : 89) فقط
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔