کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ ایک مسلمان بحیثیت مسلمان ہونے کے قرآن و حدیث کے متعلق کہتا ہے کہ اس میں کیا رکھا ہے، تم تمہارے قرآن وحدیث اپنے پاس رکھو میں نہیں جانتا اس شخص کا شرعی حکم کیا ہے؟
المستفتی:محمد یاسین
ایک مسلمان قرآن و حدیث کا انکار کرتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ اس میں کیا رکھا ہے ،میں نہیں مانتا ایسا کہنے والا کافر ہے اس پر اعلانیہ توبہ لازم ہے اور تجدید ایمان بھی اگر شادی شدہ ہے تو تجدید نکاح بھی ضروری ہے ۔
و اللہ تعالی اعلم بالصواب
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔