کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق کو کہاں دفن کرنا چاہیے؟ بعض حضرات نے یہ لکھا ہے کہ قرآن کے اوراق کو کسی گندی نالی یا کوڑے میں ڈال سکتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
قرآن مجید اگر ایسا بوسیدہ ہو جائے کہ پڑھنے کے کام نہ آئے تو کفنا کر لحد کھود کر دفن کر دیا جائے جہاں پاؤں پڑنے کا احتمال نہ ہو۔ در مختار میں ہے: ” الْمُصْحَفُ إذَا صَارَ بِحَالٍ لَا يُقْرَأُ فِيهِ يُدْفَنُ كَالْمُسْلِمِ “(الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (ت ١٠٨٨ هـ)،كتاب الطهارة، ص 30، دار الكتب العلمية - بيروت) قرآن جب اس حال میں ہو جائے کہ اس میں نہ پڑھا جا سکے تو اسے دفن کر دیا جائے، جیسا کہ مسلمانوں کو دفن کیا جاتا ہے۔ ردالمحتار میں ہے: (قَوْلُهُ: يُدْفَنُ) أَيْ يُجْعَلُ فِي خِرْقَةٍ طَاهِرَةٍ وَيُدْفَنُ فِي مَحَلٍّ غَيْرِ مُمْتَهَنٍ لَا يُوطَأُ. (رد المحتار – الحلبي – ابن عابدين [ت ١٢٥٢ هـ]، كتاب الطهارة، ج 1، ص 177، مطبعة مصطفى البابي الحلبي) قرآن پاک کے اوراق کو گندی جگہ ڈالنا حرام سخت حرام ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔