🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
عقائد

رسالتِ محمدی کی عمومیت اور "ذکرِ خاص تخصیصِ عام کی دلیل نہیں": ایک تحقیقی جائزہ

🔖 SF-312 👤 صدرالافاضل مفتی سید محمد نعیم الدین مرادآبادی 👁️ 110 31 Jul 2026 ⏱️ 6 منٹ مطالعہ
❓
Sawal

آیات ذیل کی مطابقت باہمی بدلائل قرآنی سوره سبا  ء کی آیت نمبر ۲۹:  وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا كَآفَّةً لِّلنَّاسِ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا  سے فرما دیجئے کیوں کہ قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام دنیا کے انسانوں اور قوموں کی ہدایت کے واسطے نازل ہوئے ہیں تو آیات ذیل میں خصوصیت خاص قوم کی کیوں کی گئی ہے جس سے شبہ ہوتا ہے کہ آپ کی رسالت انبیاء علیہم السلام کی قوم پر نہ تھی۔ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اَتٰىهُمْ مِّنْ نَّذِیْرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ(۳) (سورة السجده آیت ٣)    لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اُنْذِرَ اٰبَآؤُهُمْ فَهُمْ غٰفِلُوْنَ(۶) ۔(سورہ یٰسٓ آیت ٦)

✅
Jawab

الجواب بعونِ الملک الوھاب

آیات مذکورہ میں اصلاً اختلاف نہیں ، نہ آیت سورہ سجدہ یا سورہ  یٰسٓ سے کسی قسم کا کوئی شبہ پیدا ہوتا ہے۔

 اولاً اس لئے کہ ثبوتِ نفی ما عدا کی دلیل نہیں ہوتا، تو کسی قوم کے لئے آپ کا نذیر ہونا دوسری اقوام کے نذیر ہونے کا انکار نہیں۔  اگرکسی شخص کو کہا جائے کہ یہ حکیم ہیں تو اسکے  یہ معنی نہیں ہو سکتے کہ وہ  رئیس نہیں ہے ورنہ خصوصیت   کے ساتھ حکیم ہونے کا ذکر کیوں کیا جاتا یا کسی شخص کو کہا جائے کہ آپ اس گاؤں کے زمیندار   ہیں تو اس سے لازم نہیں آتا کہ اور کسی گاؤں کے زمیندار نہیں یا کسی استاذ سے کہا جائے کہ یہ لڑکا آپ کی شاگردگی میں اس لئے دیا گیا کہ آپ اس کے اخلاق کی درستی کریں اِس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اس کے سوا اور کسی لڑکے کے استاذ ہی نہیں،  ایسا سمجھنا سراسر رجہل و نادانی ہے۔

قرآن پاک کی آیات مبارکہ خود دلالت کرتی ہیں کہ بعض مقامات پر حسب موقعہ بعض افراد کا ذکر کرنا منافی عموم نہیں ہوسکتا۔ جیسے قرآن کریم میں ایک جگہ ارشاد ہوتا ہے کہ ،خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ اللہ تعالیٰ ہرشے کا خالق ہے۔ دوسری جگہ ارشاد ہوتا ہے:   وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ(۹۶)  اللہ نے تمہیں اور تمہارے اعمال کو پیدا کیا۔ اس سے یہ نتیجہ نہیں نکل سکتا کہ دونوں آیتوں میں مخالفت ہے۔ اور دوسری آیت سے شبہ ہوتا ہے کہ انسان اورس کے عمل کے سوا کائنات میں سے اور کسی چیز کا اللہ تعالیٰ خالق نہیں ہے۔ معاذ اللہ۔  ایک آیت میں ارشاد ہوا:  یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّكُمُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ  (۱)اے لوگو! اپنے اس رب کی عبادت کرو جس نے تم کو پیدا کیا۔ دوسری آیت میں ارشاد ہوا:  یٰۤاَیُّهَا  النَّاسُ   اتَّقُوْا  رَبَّكُمُ  الَّذِیْ  خَلَقَكُمْ  مِّنْ  نَّفْسٍ  وَّاحِدَةٍ  وَّ  خَلَقَ  مِنْهَا  زَوْجَهَا  اے لوگو! اپنے اس رب سے ڈرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور اس سے اس کی زوجہ کو پیدا کیا ،کیا کوئی نادان کہہ سکتا ہے کہ ان آیتوں سے شبہہ ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ صرف انسانوں ہی کا خالق ہے اور کسی چیز کا نہیں۔ العیاذ باللہ تعالی، اگر صرف ایک قوم کے لئے نذیر ہونے کا ذکر کیا جاتا تو بھی وہ دوسری قوم کے حق میں نذیر نہ ہونے کی دلیل نہ ہو سکتا چہ جائیکہ سورہ سباء کی آیت میں ارسال عام کا صاف و صریح ذکر موجود ہے۔ پھر شبہ کا کیا محل ۔ علاوہ اذیں اور بہت سی آیات اس مدعا کی مثبت ہیں: وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ(۱۰۷) ،لِیَكُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْرَاﰳۙ (۱)  وغيرها من الآيات ۔

ثانیا ً سائل کا یہ قول کہ آیات ذیل میں خصوصیت خاص قوم کی کیوں کی   گئی۔ یہ سوال ایک غلط دعویٰ پر مشتمل ہے۔  ان آیات میں کسی قوم کی خصوصیت نہیں کی گئی کہ حضور صرف اسی قوم کے لئے یا خاص اسی قوم کے لئے نذیر بنائے گئے اس معنی پر دلالت کرنے والا کوئی لفظ آیات میں نہیں۔  یہ قرآن پاک پر افترا و بہتان ہے اس میں یہ نہیں فرمایا گیا۔    لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اَتٰىهُمْ جس سے خصوصیت سمجھی جائے۔ ذکرِ خاص تخصیصِ عام نہیں ہوتا۔  اگر زید کو کہا جائے کہ وہ بکر کا باپ ہے تو اس کے یہ معنی نہیں کہ وہ خالد کا باپ نہیں،  خاص ایک بیٹے کا ذکر کر نا  زید کے باپ ہونے کی اسی کے ساتھ تخصیص نہیں کرتا ہاں اگر یہ کہا جاتا کہ زید بکر ہی کا   یا  صرف بکر کا باپ ہے تو تخصیص ہوتی آیت میں ایسا کہاں ہے؟ 

ثالثاً آیات سورہ سجدہ سورہ یٰسٓ میں قوم خاص مراد ہونے پر معترض کے پاس کونسی دلیل قطعی ہے۔ حاشیہ تفسیر جلالین جمل میں قوماً    کی تفسیرمیں فرما یا:    ای العرب وغیرہم اس تفسیر پر سارے ہی عرب و عجم مراد ہیں تو خصوص بھی ندارد چہ جائیکہ تخصیص ارسال۔

کتبہ  العبد المعتصم بحبل اللہ المتین

محمدنعیم الدین خصہ اللہ تعالیٰ بمزید الصدق والیقین

(۱) ↩کنزالعرفان:اے لوگو!اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا۔

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ صدر الافاضل
صفحہ89
مفتی صدرالافاضل مفتی سید محمد نعیم الدین مرادآبادی
نمبر SF-312

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
بابباب النبوة والرسالة
فصلفصل في أحكام النبوة
موضوععقائد
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅