🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
سلام و قیام

سلام و قیام کا حکم

🔖 SF-531 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 89 04 Oct 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی خادم ایس ایم حافظ طالب الدین بنارسی · از ڈومن ہل پوسٹ سونا ونی ضلع سرگوجہ
❓
Question

 مکرمی جناب مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

جود یو بندی طور طریقے والے حضرات ہیں وہ  سلام قیام نہیں کرتے اور ان حضرات کا کہنا یہ ہے کہ حدیث قرآن میں کوئی اس کو ثابت کرے یہ مسئلہ کہاں تک صحیح اور کسی حد تک غلط ہے؟ صحیح حدیث سے مطلع فرمائیں۔

✅
Answer

ارشاد ربانی ہے : ”اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا“ (الاحزاب : 56) بے شک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم    پر اے ایمان والو تم بھی ان پر درود بھیجو اور خوب خوب سلام کرو۔ ” صَلُّوْا  وَ سَلِّمُوْا “دونوں امر کے صیغے ہیں جو مطلق ہیں کسی قید سے مقید نہیں اور مطلق اسے کہتے ہیں کہ اس افراد میں سے جس فرد پر عمل کیا جائے مأمور بہ بن کر ادا ہو جائے جیسا کہ اُصول فقہ کی کتابوں میں موجود ہے، پس درود و سلام وہ مأمور بہ ہے جسے کھڑے ہو کر پڑھا جائے یا بیٹھ کر، بہر طور مأمور بہ بن کر ادا ہو جائے گا۔ دیو بندیوں کے دادا پیر حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی فیصلہ ہفت مسئلہ میں فرماتے ہیں : ” میں سال میں ایک دفعہ محفل مولود شریف کرتا ہوں اور آخر میں کھڑے ہو کر صلاۃ  وسلام پڑھتا ہوں ۔ جس سے مجھے روحانی لذت محسوس ہوتی ہے ۔“  دادا پیر جس میں روحانی لذت محسوس کریں، مرید لوگ اسی کو شرک و بدعت کہتے ہیں۔ دیو بندیوں کا یہ کہنا کہ اس کا ثبوت قرآن وحدیث میں نہیں ، قرآن وحدیث سے لاعلمی کا پتہ چلتا ہے۔

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ281
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-531

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
بابباب تعظيم النبي ﷺ
فصلفصل في ذكر الصلاة والسلام
موضوعسلام و قیام
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅