مکرمی جناب مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جود یو بندی طور طریقے والے حضرات ہیں وہ سلام قیام نہیں کرتے اور ان حضرات کا کہنا یہ ہے کہ حدیث قرآن میں کوئی اس کو ثابت کرے یہ مسئلہ کہاں تک صحیح اور کسی حد تک غلط ہے؟ صحیح حدیث سے مطلع فرمائیں۔
ارشاد ربانی ہے : ”اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا“ (الاحزاب : 56) بے شک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اے ایمان والو تم بھی ان پر درود بھیجو اور خوب خوب سلام کرو۔ ” صَلُّوْا وَ سَلِّمُوْا “دونوں امر کے صیغے ہیں جو مطلق ہیں کسی قید سے مقید نہیں اور مطلق اسے کہتے ہیں کہ اس افراد میں سے جس فرد پر عمل کیا جائے مأمور بہ بن کر ادا ہو جائے جیسا کہ اُصول فقہ کی کتابوں میں موجود ہے، پس درود و سلام وہ مأمور بہ ہے جسے کھڑے ہو کر پڑھا جائے یا بیٹھ کر، بہر طور مأمور بہ بن کر ادا ہو جائے گا۔ دیو بندیوں کے دادا پیر حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی فیصلہ ہفت مسئلہ میں فرماتے ہیں : ” میں سال میں ایک دفعہ محفل مولود شریف کرتا ہوں اور آخر میں کھڑے ہو کر صلاۃ وسلام پڑھتا ہوں ۔ جس سے مجھے روحانی لذت محسوس ہوتی ہے ۔“ دادا پیر جس میں روحانی لذت محسوس کریں، مرید لوگ اسی کو شرک و بدعت کہتے ہیں۔ دیو بندیوں کا یہ کہنا کہ اس کا ثبوت قرآن وحدیث میں نہیں ، قرآن وحدیث سے لاعلمی کا پتہ چلتا ہے۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔